quran tutor online
ان لائن قرآن ٹیوٹر
میرا نام امیمہ عابد ہے میرا تعلق پاکستان سے ہے میں مولانا طارق جمیل کے مدرسہ حسنین للبنات سے فارغ التحصیل ہوں ایک عرصہ سے میں بچوں اور بڑوں کو ان لائن قران پاک پڑھا رہی ہوں
quran tutor online
تعلیمی معاملات میں اپ کی خواہشات کا خیال رکھا جائے گا
وقت : اپ کی مرضی کا ہوگا
طالب علم : طلبہ کی خواہش کا خیال رکھا جائے گا
اور طلبہ کو انتہائی پیار سے پڑھایا جاتا ہے
تعلیم جو فراہم کی جاتی ہے
تجوید القران
درس نظامی کورس
quran tutor online
میرا بائیو ڈیٹا درج ذیل ہے
B.A B.Ed :فنی اورعصری تعلیم
دینی تعلیم : پانچ سالہ عالمہ کورس
تجوید القران
مدرسہ جہاں سےتعلیم حاصل کی: مدرسۀالحسنین للبنات
تجربہ : پانچ سال سے دینی تعلیم فراہم کر رہی ہوں
اور اٹھ سال سے فنی تعلیم ایک سکول میں فراہم کر رہی ہوں
جہاں میں ریاضی اور انگلش کے لیکچرز لیتی ہوں
quran tutor online
علوم جو میں پڑھا سکتی ہوں :
تجوید القران
فقہ
قران پاک کا ترجمہ اور تفسیر
عربی قواعد اور گرامر
قران کے حوالے سے باقاعدہ لیکچرز
دین کے ضروری بنیادی علوم اور مسائل
Quran Teaching | Quran Tutor Online ( 2023) | Quran Teacher Online | Online Teacher Quran | Online Quran Teaching Whatsapp Group link | The Best Method of Teaching for Quran at Home
تجوید القران کیا ہے
لفظ تجوید عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں خوبصورت سجانا اور مزین کرنا
لہذا تجوید القران سے مراد ہے قران کو خوبصورت تلفظ سے ادا کرنا اس کو خوبصورت لہجے سے پڑھنا جیسا کہ عرب لوگ ادا کرتے ہیں
درس نظامی کورس
اس سے مراد ہے کہ دین سے متعلق معلومات فراہم کرنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے کون سا دین لے کر ائے اور ہمیں زندگی کیسے گزارنی ہے اور قران کے معنی اور ترجمہ اور تفسیر بیان کرنا یعنی قران کو کھول کھول کر بیان کرنا قرانی ایات کی روشنی میں لیکچرز دینا
quran tutor online
قران کی فضیلت
لفظ قران قراۀ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں پڑھنا لفظ قران کا مطلب ہے ایسی کتاب جو بار بار پڑھی جاتی ہو اور قران کو ہی یہ فضیلت حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ جو ہے یہ کتاب پڑھی جاتی ہے اس کے علاوہ کوئی کتاب ایسی نہیں ہے جو اس قدر پڑھی جاتی ہو اس کی یہی فضیلت سب سے بڑی فضیلت ہے
قران ہی وہ کتاب ہے جو ہر لحاظ سے مکمل اور افضل ہے اور اس کو پڑھنے اور پڑھانے والا دونوں افضل ہیں حدیث پاک ہے
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور دوسروں کو سکھائے
قران پاک میں ہے کہ
قران کو ترتیل سے پڑھو
اور یہ شرف قران کو ہی حاصل ہے کہ ہر بندہ اس کو خوبصورت سے خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھنے کا خواہش مند ہے اور ہر انسان کی خواہش یہ ہے کہ وہ اس کے پورے مخارج ادا کرتے ہوئے اسے خوبصورت اواز کے ساتھ پڑھے اور قران ہی وہ واحد
کتاب ہے جس کو پڑھنے میں مزہ اتا ہے جس قدر پڑھو اسی قدر مزہ اتا ہے
اور قران ہی وہ واحد کتاب ہے اس کو جتنی بار پڑھو اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی
ایس ایل قران اللہ پاک سے باتیں کرنے کا دوسرا طریقہ ہے جب ہم قران پڑھ رہے ہوتے ہیں تو دراصل ہم اللہ سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس کو پڑھنے میں مزہ اتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ قران کو خوبصورت سے خوبصورت انداز میں پڑھا جائے
اور سچ تو یہ ہے کہ قران کو پورے اصول قواد اور بخارج کے ساتھ ادا کرنا ہی اصل پڑھنا ہے
ہم دنیاوی کتابوں پر بھی تو محنت کرتے ہیں ٹائم بھی لگاتے ہیں اور پیسہ بھی خرچ کرتے ہیں اس لیے کہ وہ ہماری دنیاوی ضروریات کو پورا کرتی ہیں
اور قران وہ کتاب ہے جو ہمیں دینی اور دنیاوی دونوں معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے اور ہماری دونوں جہانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے لہذا ہمیں اپنی اخرت اور دنیا بنانے کے لیے اس کی تعلیم حاصل کرنا چاہیے اور اس پر پوری پوری محنت کرنی چاہیے