Surah Al-Kawthar Ki fazilat & Tafseer | سورةالكوثر | Cheptar Surah Kausar | Khulasa Surah Kausar

سورة الكوثر: ترتیبی نمبر 108 نزولی نمبر 15

مکی سورت :سورہ کوثر مکی ہے۔
آیات: اس میں ۳ آیات ہیں۔

وجہ تسمیہ :

آیت نمبرا میں ہے: انا اعطينك الكوثر
” (اے محمد !) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے” اس کوثر کی نسبت سے اس سورت کو سورہ کوثر کہا جاتا ہے۔

تین مقاصد :
اس سورت میں تین مقاصد بیان ہوئے ہیں۔

1۔ فضل و احسان

نبی کریم ﷺ پر اللہ کا فضل و احسان کہ اس نے آپ ﷺ کوکوثر عطا کی۔

کوثر:

۱۔ کوثر جنت کی وہ نہر ہے جہاں قیامت کے دن حضور اکرم صلی ﷺ اپنے امتیوں کو جام بھر بھر کر پلائیں گے۔
۲۔ چونکہ کوثر کا معنی خیر کثیر ہے۔ اس لیے:
۱۔ نبوت
۲۔ کتاب ،
۳۔ حکمت ،
۴۔ علم ،
۵۔ حق شفاعت ،
۶۔ مقام محمود ،
۷۔ معجزات ،
۸۔ اور قرآن کریم کو بھی کوثر قرار دیا گیا ہے۔

2۔ عظیم نعمت کا شکر :

نبی اکرم ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ کوٹ جیسی عظیم نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے :
۱۔ آپ ﷺ نماز کی پابندی فرمائیں۔
۲۔ اور اللہ کے لیے قربانی دیں۔

3۔ بشارت:

آپ ﷺ کو بشارت سنائی گئی کہ:
۱۔ آپ ﷺ کے دشمن ذلیل و خوار ہوں گے۔
۲۔ اور ان کا نام ونشان مٹ جائے گا۔
چنانچہ ایسا ہی ہوا۔

1>surah kausar ki fazilat

2>surah kausar bangla

3>surah kausar tilawat

4>surah kausar ka wazifa

5>surah kausar hindi mein

6>barish ke pani pe surah kausar

7>surah kausar chahie

Leave a Comment