سورة الفيل : ترتیبی نمبر 105 نزولی نمبر 19
مکی سورت: سورہ فیل مکی ہے۔
آیات: اس میں ۵ آیات ہیں۔
وجه تسمیه :
آیت نمبرا میں ہے: (الم تر كيف فعل ربك باصحب الفيل )
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟) انہی ہاتھی والوں کی نسبت سے اس سورت کو سورہ فیل کہا جاتا ہے۔
اس سورت میں وہ مشہور قصہ بیان ہوا ہے جو اصحاب فیل کے قصہ کے نام سے مشہور ہے۔
صنعاء کا گورنر ابر ہہ :
جب صنعاء کے گورنر ابرہہ نے ہاتھیوں کا لشکر لے کر کعبہ پر چڑھائی کی تھی اس کے ساتھ کم و بیش ساٹھ ہزار جنگجو تھے۔ قریش اس کا مقابلہ کرنے سے عاجز آگئے۔ اللہ نے چھوٹے پرندے کنکریاں دے کر بھیج دیے۔ ان کنکریوں نے جدید بموں کی طرح تباہی مچادی۔
یه واقعه اسی سال پیش آیا جس سال حضور اکرم ﷺ کی ولادت ہوئی اور یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا تھا کہ عنقریب کعبہ کا حقیقی محافظ پیدا والا ہے۔