سورة العصر: ترتیبی نمبر 103 نزولی نمبر 13
مکی سورت :سورہ عصر مکی ہے۔
آیات: اس میں ۳ آیات ہیں۔
وجہ تسمیہ:
آیت نمبر۱ میں ہے: والعصر (قسم ہے زمانہ کی) پس اسی زمانہ کی نسبت سے اس سورت کو بھی سورہ عصر کہا جاتا ہے۔
اسلام کے عظیم اصول:
یه مختصری سورت :
۱۔ اسلام کے عظیم اصولوں ،
۲۔ اور انسانی زندگی کے دستور کی وضاحت کرتی ہے۔
امام شافعی کا قول :
اس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر لوگ صرف اس سورت میں تدبر کرلیں تو یہ سورت ان کی نجات کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔
زمانے کی قسم:
اس سورت کی ابتدا میں اللہ نے زمانے کی قسم کھا کر فرمایا: کہ سارے کے سارے انسان خسارے میں ہیں چاہے وہ مادی اور ظاہری اسباب سے مالا مال کیوں نہ ہوں۔
چار صفات سے متصف :
البتہ جو چار صفات سے متصف ہوں گے وہ خسارے سے بچ جائیں گے۔ یعنی:
۱۔ ایمان
۲۔ عمل صالح
۳۔ ایک دوسرے کو حق
۴۔ اور صبر کی تلقین۔