سورۃ الانفطار : ترتیبی نمبر 82 نزولی نمبر 82
مکی سورت : سورہ انفطار مکی ہے۔
آیات اس میں 19 آیات ہیں۔
وجه تسمیه :
آیت نمبر ا میں ہے: اذا السماء انفطرت
(جب آسمان پھٹ جائے گا) پس اسی نسبت سے اسے سورہ انفطار کہا جاتا ہے۔
اس سورت میں پہلے تو ان تبدیلیوں کا ذکر ہے جو وقوع قیامت کے وقت نظام کائنات میں رونما ہوں گی۔
وقوع قیامت کے وقت تبدیلیاں:
انسان سے شکوہ:
پھر محبت آمیز انداز میں انسان سے شکوہ کیا گیا ہے کہ اے انسان!
“تجھے آخر کس چیز نے اپنے پروردگار کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے؟ کہ اس کے احسانات کو بھلا کر تو معصیت اور ناشکر اپن پر اتر آیا ہے۔”
کراماً کاتبین:
اصل بات یہ ہے کہ تمہیں جزاء کے دن کا یقین نہیں ہے حالانکہ وہ تو آکر رہے گا اور کراماً کاتبین تمہاری زندگی کا کچا چٹھا تمہارے سامنے پیش کر دیں گے۔
ابرار و فجار :
پھر تمہیں ابرار اور فجار دو گروہوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ ابرار نعمتوں کی جگہ یعنی جنت میں جائیں گے۔ اور فجار عذاب کی جگہ یعنی دوزخ میں ہوں گے۔