Tafseer Surah al-Muddathir Ki Tafseer & Khulasa – cheptar Surah Al-Muddaththir -سورۃ المدثر | Khulas e Quran

سورۃ المدثر ترتیبی نمبر74 نزولی نمبر 4

مکی سورت سورہ مدثر مکی ہے۔
آیات اس میں ۵۶ آیات اور دور کوع ہیں۔

سورۃ المدثر
سورۃ المدثر

وجه تسمیه :

آیت نمبرا میں ہے یایھا المدثر۝
” (اے محمد ﷺ) ! جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو۔”
یہ سورت آغاز وحی میں نازل ہوئی تھی۔ چونکہ حضرت بوجہ خوف وہی کپڑا اوڑھ لیتے تھے۔ اس لیے مدثر سے خطاب فرمایا اور اسی نام سے اس سورت کو بھی سورہ مدثر کہا جانے لگا۔

سورت کی ابتداء میں :

اس سورت کی ابتداء میں:
۱۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی طرف دعوت
۲۔ کفار کو ڈرانے
۳۔ اور ان کی تکلیفوں پر صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مجرموں اور مخالفوں کو :

اس کے بعد یہ سورت مجرموں اور مخالفوں کو اس دن کے عذاب سے ڈراتی ہے کہ جو ان کے لیے بڑا سخت ثابت ہوگا ۔

ولید بن مغیرہ :

اگلی آیات میں حضور اکرم ﷺ کے اس بدترین دشمن کا تذکرہ ہے۔ جسے ولید بن مغیرہ کہا جاتا ہے۔ یہ شخص قرآن سنتا تھا اور پہچانتا بھی تھا کہ یہ اللہ کا کلام ہے۔ لیکن بڑا آدمی ہونے کے گھمنڈ میں کفر و انکار کرتا تھا اور قرآن کو معاذ اللہ سحراور جادو قرار دیتا تھا۔

جہنم اور اس کے داروغے:

پھر یہ سورت اس جہنم کا اور اس کے داروغوں کا ذکر کرتی ہے جن کا سامنا کفار و فجار کو کرنا پڑے گا اور ان کے دلوں میں ان کے لیے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

چاند رات اور صبح کی قسم:

مزید تاکید اور ڈراوے کے لیے اللہ نے چاند رات اور صبح کی قسم کھا کر فرمایا:
” جہنم بڑی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت ہے۔ “

مسئولیت اور ذمہ داری :

یہ سورت ہر شخص کی مسئولیت اور ذمہ داری کو واضح کرتی ہے کہ ہر شخص سے اس کے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا اور سب اپنے گناہوں کے اسیر ہوں گے۔

اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں :

سوائے ان کے کہ جن کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ اسیر نہیں ہوں گے۔ وہ قیامت کے دن مجرموں سے سوال کریں گے۔

کس چیز نے دوزخ میں ڈالا :

کہ تمہیں کس چیز نے دوزخ میں ڈالا تو وہ جواب میں چار اسباب بیان کریںگے۔
۱۔ پہلا یہ کہ ہم نمازی نہیں تھے۔
۲۔ دوسرا یہ کہ ہم مسکینوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔
۳۔ تیسرا یہ کہ ہم کج بحثی اور گمراہی کی حمایت میں خوب حصہ لیتے تھے۔
۴۔ اور چوتھا یہ کہ ہم قیامت کا انکار کرتے تھے۔

سورت کا اختتام :

سورت کے اختتام پر بتلایا گیا کہ یہ قرآن ایک نصیحت ہے جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے اللہ کی مشیت بھی ضروری ہے۔

 

Related searches
1.surah mudassir tafseer in urdu
2.surah mudassir tafseer in urdu pdf
3>surah mudassir benefits
4>surah mudassir translation
5>surah mudassir 43
6>surah mudassir for job
7>surah mudassir pdf
8>when was surah muddathir revealed?

Leave a Comment