Surah Mulk Ki Fazilat & Khulasa In Urdu – سورۃ الملک کے مضامین-surah mulk tafseer in urdu pdf

یاره نمبر 29

سورۃ الملک ترتیبی نمبر 67 نزولی نمبر 77۔

مکی سورت سورہ ملک مکی ہے۔
آیات اس میں ۳۰ آیات اور ۲ رکوع ہیں۔

وجہ تسمیہ

آیت نمبرا میں ہے تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ
” بڑی برکت والا ہے وہ (اللہ ) جس کے ہاتھ میں ملک ہے یعنی بادشاہی ہے۔”
اسی لیے اس سورت کو سورہ ملک کہتے ہیں۔

فضیلت:

اس سورت کی فضیلت میں کئی احادیث وارد ہیں۔ جن میں سے ایک حدیث وہ ہے۔ جو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ابن ماجہ نسائی، ابو داؤد اور ترمذی میں منقول ہے۔ رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ :
“قرآن کریم میں تمہیں آیات ہیں جو اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارش کرتی ہیں چنانچہ اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔”

مانعہ اور منجیہ :

اسے مانعہ اور منجیہ کہا گیا ہے۔ یعنی عذاب قبر سے نجات دینے والی بچانے والی۔

مشائخ کا معمول:

اس لیے اکثر مشائخ کا معمول رہا ہے کہ وہ اسے نماز عشاء کے بعد بڑے اہتمام سے پڑھتے ہیں۔

سورہ ملک میں بنیادی طور پر تین مضامین بیان ہوئے ہیں:

1۔ نمبر
۱۔ ارض وسا پر حقیقی بادشاہت صرف اللہ کی ہے۔
۲۔ اس کے ہاتھ میں موت و حیات عزت و ذلت، فقر وغنی اور منع د عطا کا نظام ہے
۳۔ وہ علیم و خبیر ہے۔ ذرے ذرے کا اسے علم ہے۔
۴۔ زمین میں چلنے پھرنے کے لیے اسی نے راستے بنائے ہیں۔
۵۔ فضاؤں میں اڑتے ہوئے پرندوں کو وہی روکے ہوئے ہے۔
۶۔ ہر کسی کو وہی روزی دیتا ہے۔
اس سورت کی مختلف آیات میں یہی مضمون بیان ہوا ہے۔

2۔ رب العالمین کے وجود اور وحدانیت پر تکوینی دلائل:

۱۔ آسمان کی چھت،
۲۔ اس میں ستاروں کی قندیلیں
۳۔ زمین کا فرش
۴۔ اور پانی کے بہتے ہوئے چشمے۔
ایک حکیم و خبیر ذات کے وجود کی خبر دے رہے ہیں۔

3۔ قیامت کو جھٹلانے والوں کا انجام :

۱۔ یعنی وہ دوزخ جو جوش مار رہی ہوگی۔ یوں لگے گا کہ غصے کے مارے پھٹ ہی جائے گی۔

۲۔ چہرے بگڑ جائیں گے:
جب اس عذاب کو قریب سے دیکھیں گے تو ان کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ:
یہی ہے جسے تم طلب کرتے تھے۔

 

Related searches
تفسیر سوره ملک pdf
سورہ ملک کا اردو ترجمہ
سورہ ملک کی فضیلت دعوت اسلامی
سورہ ملک کا شان نزول
سورہ ملک کی تلاوت
احسن عملا کی تفسیر
سورہ ملک PDF download
قبر سے سورہ ملک کی آواز
surah waqiah tafseer in urdu pdf
surah mulk tafseer in urdu mp3
surah mulk slideshare with urdu translation
surah mulk urdu point
surah mulk ayat 14 with urdu translation
surah mulk with urdu and english translation

Leave a Comment