surah juma with urdu translation – surah juma tafseer – Khulasa Surah Jumaسورة الجمعه

Table of Contents

سورة الجمعه : ترتیبی نمبر 62 نزولی نمبر 110

surah juma tafseer

مدنی سورت : سورہ جمعہ مدنی ہے۔
آیات اور اس میں ۱۱ آیات اور ۲ رکوع ہیں۔

وجه تسمیه:

آیت نمبر 9 میں ہے:
((إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ))
چونکہ اس میں نماز جمعہ کا ذکر ہے۔ پس اسی مناسبت سے اس سورت کو سورہ جمعہ کہتے ہیں۔

سورت کا محور :

اس سورت کا محور جس پر پوری سورت گھومتی ہے۔ اس بار امانت کو بیان کرنا ہے۔ جسے پہلے بنی اسرائیل کے کندھوں پر رکھا گیا۔ لیکن وہ اس کا حق ادا نہ کر سکے۔

اس گدھے کی سی مثال :

اور ان کی مثال اس گدھے کی سی ہوگئی۔ جس پر بڑی متبرک اور علمی کتابوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہو۔ اس بوجھ سے اس کی کمر جھکی جارہی ہو۔ لیکن ان کتابوں میں جو علوم و معارف اور جواہر و اسرار ہیں۔ ان سے وہ قطعاً بے خبر ہو اور نہ ہی ان سے اسے کچھ فائدہ حاصل ہو رہا ہو۔

سورت کا آغاز :

سورہ جمعہ کا آغاز اللہ کی تسبیح و تحمید کے بیان سے ہوتا ہے۔

بعثت کے مقاصد :

اس کے بعد رسول کریم ﷺ کے اوصاف اور بعثت کے مقاصد بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی:
۱۔ تلاوت کتاب ۲۔ تعلیم کتاب . ۳۔ تزکیہ ۴۔ حکمت

گدھے کے ساتھ تشبیہ:

پھر یہود کا تذکرہ ہے۔ جس میں وحی آسمانی یعنی تورات کے احکام پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں گدھے کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔ جس پر مقدس کتابوں کا بوجھ لدا ہو۔

مباہلہ کی دعوت :

انہیں مباہلہ کی دعوت دی گئی ہے کہ اگر واقعی وہ اولیاء اللہ ہیں تو پھر موت کی آرزو کریں۔ کیونکہ اولیاء اللہ کے لیے یہ جہان تو قید خانہ ہے اور آخرت میں ان کے لیے نعمت و فرحت اور خوش عیشی کے ہزاروں سامان ہیں۔

پیشین گوئی:

ساتھ ہی پیشینگوئی بھی کر دی گئی ہے کہ یہ موت کی آرزو کبھی نہیں کریں گے۔
چنانچہ قرآن کی یہ پیشین گوئی حرف بحرف پوری ہو کر رہی۔

نماز جمعہ کی فرضیت:

سورت کا انتقام ہوتا ہے مومنوں پر نماز جمعہ کی فرضیت کے بیان سے۔ انہیں حکم دیا گیا ہے۔
۱۔ کہ اذان سنتے ہی ہر قسم کی تجارت اور خرید وفروخت چھوڑ دیا کرو۔
۲۔ اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑا کرو۔
۳۔ البتہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ کسب معاش میں لگ جانے کی اجازت ہے۔

 

1>surah juma with urdu translation pdf download
2>surah juma with urdu translation mp3
3>surah juma with urdu translation audio
4>surah juma pdf
5>surah juma tafseer
6>surah munafiqun with urdu translation
7>surah juma with english and urdu translation

Leave a Comment