پرندوں کا گوشت
قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا یہ فرمان ہےاور چڑیا کا گوشت جس کو وہ پسند کریں گے( لائیں گے )اور مسند بزار وغیرہ میں مرفوع روایت ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جنت میں تم چڑیوں کی طرف دیکھو گے تو اس کی خواہش ہوگی اتنے میں وہ بھنی ہوئی تمہارے سامنے پڑی ہو گی
دودھ کے حیران کن فوائد |Benefits of Drinking Milk Urdu Hindi | Doodh Peene Ke Fayde
پرندوں کی دو قسمیں ہیں
حلال اور حرام جانوروں اور پرندوں
حرام پرندے وہ ہوتے ہیں جو پنجے والے ہو اور پنجے سے شکار کرتے ہیںجیسے باز، شاھین ،اور شکرا یہ حرام ہیں
اور چڑیوں میں سے بعض ایسی ہیں جو مردار کھاتی ہیں جیسے گدھ ،کرگس،لقلق، چیل، کواسفید اور سیاہ
اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جن کو مارنا ممنوع ہےجیسے ہدہد، لٹورااور بعض کو مارنے کا حکم دیا گیا ہے جیسے زاغ و زغن
اسی طرح حلال پرندے بھی مختلف قسم کے ہوتے ہیں ان میں سے ایک مرغی ہے
اس کے بارے میں صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حدیث ابو موسی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مرغی کا گوشت تناول فرمایا
مرغی کا گوشت مرغی کا گوشت پہلے درجے میں گرم تر ہوتا ہےمعدہ میں ہلکہ ہوتا ہے زود ہضم ہے
اس سے عمدہ خلط پیدا ہوتی ہے دماغ اور منی میں اضافہ ہوتا ہے آواز صاف کرتا ہے خوبصورتی پیدا کرتا ہے عقل کو تقویت بخشتا ہےصاف ستھرا خون پیدا کرتا ہےاور رطوبت کی طرف مائل ہے
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کو ہمیشہ کھانے سے نقرس کی بیماری ہوتی ہے حالانکہ یہ خیال باطل ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں
مرغ کا گوشت
مرغ کا گوشت مزاج کے اعتبار سے بہت زیادہ گرم ہوتا ہے اور نسبتاٙٙ رطوبت کم ہوتی ہے
پرانے مرغ کا گوشت ایک مفید دوا کا کام کرتا ہے اگر اس کو تخم معصفر اور سوئے کے ساگ کے پانی کے ساتھ پکا کر استعمال کریں تو قولنج شکم کی سوجن اور ریاح غلیظه کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے
اور اس کا خصیه (کپوره) غذا کے اعتبار سے عمدہ اور زود ہضم ہوتا ہےچوزے کا گوشت تو بہت زیادہ زود ہضم ہوتا ہے پاخانہ نرم کرتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والا خون عمدہ لطیف ہوتا ہے
تیتر کا گوشت
تیتر کا گوشت دوسرے درجے میں گرم خشک ہوتا ہے ہلکا اور زود ہضم ہوتا ہےمعتدل خون پیدا کرتا ہے اور اس کا بہت زیادہ استعمال نگاہ کو تیز کرتا ہے
چکور کا گوشت
چکور کا گوشت عمدہ خون پیدا کرتا ہے زود ہضم ہوتا ہے
مرغابی کا گوشت گرم خشک ہوتا ہے اس کا عادی بنانا برا ہے
اس سے خراب تغزیہ ہوتا ہے البتہ اس میں بہت زیادہ فضولات نہیں ہوتے
بطخ کا گوشت گرم تر ہوتا ہے اس کے کھانے سے فضلات پیدا ہوتے ہیں یہ دیر ہضم ہوتا ہے اور معدہ کے لیے بھی مناسب نہیں
سنن ابو داؤد کی ایک حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرخاب کا گوشت کھانا ثابت ہے
سرخاب کا گوشت گرم خشک ہوتے ہی دیر ہضم ہوتا ہے جفاکش اور محنتی لوگوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے
سارس کا گوشت خشک اور معدہ پر ہلکا ہوتا ہے اس کی ٹھنڈک اور حرارت کے بارے میں حکماء کے مختلف اقوال ہیں یہ سوداوی خون پیدا کرتا ہے محنت اور مشقت کرنے والے جفاکش لوگوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے بہتر ہے کہ اس کو ذبح کرکے دو دن تک چھوڑ دیا جائے پھر کھایا جائے
1>کبوتر کا گوشت | kabootar ka gosht khane ke fayde
2>رمضان المبارک کی فضیلت | Roze Ki Ahmiyat Quran ki Roshni Me | Ramzan 2022