What is Surah Inshirah good for | Surah Inshirah benefits | قرض کی ادائیگی کی دعا |

سورۃ الانشراح کے فوائد ۔

دفع وسواس اور دل کی دھڑکن کے لئے بہترین عمل ۔

جو شخص سات روز تک روزانہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورۃ الانشراح پڑھے گا تو اس شخص کا و سواس دور ہوگا اور دل کی دھڑکن صحیح ہوجائے گی اور اس کی بے چینی بلکل ختم ہو جائے گی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور اس قرآن پاک کے عمل کی برکت کی وجہ سے ۔

سورۃ الانشراح کی برکت سے قرض سے نجات ۔

اگر کوئی شخص قرض کے اندر مبتلا ہو اور بہت زیادہ اسے قرض دینا ہو اور وہ اس قرضے سے بہت زیادہ پریشان ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ روزانہ اکتر مرتبہ سورۃ الانشراح پڑھیں مقرر وقت پر پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی کرض سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قرآن پاک کی برکت کی وجہ سے ۔اور وہ شخص اس قرض سے خلاصی حاصل کر لے گا انشاء اللہ تعالیٰ ۔

نسیان بھول جانے کی بیماری کو دور کرنے کے لئے بہترین عمل ۔ اگر کسی شخص کو بھول جانے کی بیماری ہو گئی ہو یا وه کوئی چیز یاد کرتا ہو اور یاد نہ رہتی ہو یا کوئی بچہ جس کو سبق یاد نہ رہو تا ہو یا یاد تو کر لیتا ہوں لیکن بھول جاتا ہو تو تو اس بیماری سے چھٹکارے کے لئے زعفران کو گلاب کے عرق میں حل کر کے سورۃ انشراح کو باوضو چینی کی پلیٹ پر لکھ کر اور 41 روز تک بلاناغہ اس پلیٹ کو پانی میں حل کر اس مریض کو پلائیں انشاء اللہ تعالی اس کی یہ بھول جانے کی مرض دور ہو جائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور اس کا حافظہ تیز ہو جائے گا اور اس کی یہ بھولنے کی بیماری بالکل ختم ہو جائے گی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور اس قرآن پاک کے برکت کی وجہ سے

 

What is Surah Inshirah good for?

Surah Inshirah benefits

Leave a Comment