What Does Quran Say About Sabar | Islam Main Sabar Ki Ahmiat In Quran | صبر کے بارے میں احادیث | صبر( ایلوا

حرف صاد

What does Quran say about Sabar?

صبر
صبر یہ نصف ایمان ہے اس لئے کہ ایمان صبر اور شکر دو چیزوں سے مرکب ماہیت کا نام ہے
جیسا کہ بعض سلف صالحین کا بھی یہی قول ہے کہ ایمان دو برابر حصے رکھتا ہے نصف حصہ صبر اور دوسرا نصف شکر ہےچنانچہ اس کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ فرمان ہےبے شک اس میں صبر کرنے والوں اور شکر گزاروں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں
صبر کا ایمان میں وہی درجہ ہے جو پورے بدن میں سر کو حاصل ہے

Islam Main Sabar Ki Ahmiat In Quran

صبر کی تین قسمیں ہیں

نمبر1 ۔۔۔فرائضِ خداوندی پر صبر کہ اس کو کسی طرح بھی ضائع نہ ہونے دیں
نمبر ٢۔ ۔۔ خدا کی حرام کردہ اشیاء پر صبر کے کبھی بھی اس کا ارتکاب نہ کریں
نمبر ٣۔ ۔۔قضائے الہی پر صبر کرنا کہ اس پر ناراضگی کا کبھی اظہار نہ کریں
جس نے صبر کے تینوں مراحل کو مکمل کرلیا اس کا صبر کامل ہوگیا اور اسے دنیا اور آخرت کی عزت عیش و عشرت اور کامیابی و کامرانی حاصل ہوگیاس لیے کہ صبر کے پل کو پورا کیے بغیر کوئی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا جس طرح کوئی شخص پل صراط سے گزرے بغیر جنت تک نہیں پہنچ سکتا

صبر کے بارے میں احادیث

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ بہترین زندگی وہ ہے جس کو ہم صبر کے ساتھ گزارےاور اگر دنیا کے مراتب کمال جن کو انسان کوشش پیہم (یعنی پےدرپے کوشش )سے حاصل کرتا ہے ان میں سے ہر ایک پر غور کریں تو بخوبی معلوم ہو جائے گا کہ ان میں سے ہر ایک کا تعلق صبر ہی سے ہےاور ہر وہ نقصان جس پر انسان قابل مذمت قرار پاتا ہے اور وہ اس کی قدرت کے ماتحت داخل ہوتا ہے سب بے صبری کا نتیجہ ہوتا ہے لہٰذا شجاعت اور پاکدامنی آثار اور جان نثاری سب ایک گھڑی کے نتیجے میں ظہور میں آتے ہیں چنانچہ عربی کا ایک شعر ہے
جس کا ترجمہ یہ ہے
صبر بلندیوں کے گنجینہ کا طلسم ہےجس نے اس طلسم کو حل کیا اس نے خزانہ پا لیادل اور بدن کی اکثر بیماریاں بے صبری سے پیدا ہوتی ہیںاس لئےکہ دلوں، بدنو اور روح کی حفاظت اور صحت کے لئے صبر سے زیادہ مفید کوئی اکسیری نسخہ نہیں چنانچہ صبر فاروق اکبر ہے اور یہی سب سے بڑا تریاق ہےاس میں خدا کی معیت نصیب ہوتی ہےکیونکہ خدا اپنوں کا ساتھ دیتا ہے وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہی محبت کرتا ہے اور اللہ کی نصرت صبر کے ساتھ ہی ہوتی ہے اس لیے کہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو مدد فرماتا ہے اور صبر اس کے ماننے والوں کے لئے عمدہ چیز ہے

جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے
کہ اگر تم لوگ صبر سے کام لیتے تو یہ صبر صابرین کے لئے بہتر ہوتا
اور صبر ہی درحقیقت کامیابی کا ذریعہ ہےجیسا کہ اللہ تعالی کی یہ ارشاد ہے
اے ایمان والو صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرو اور آپس میں ملے جڑے رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیابی حاصل کر لو

صبر( ایلوا )

ابو داؤد نے کتاب المراسیل میں قیس بن رافع قیسی سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
ان دو تین چیزوں میں کیسی شفاہے ایلوا اور رائ میں ۔۔؟سنن ابو داؤد میں ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ جب ابو سلمہ کا انتقال ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں نے اپنے چہرے پر ایلوامل رکھا تھا آپ نے فرمایا کہ ان میں ام سلمہ کیا ہے ۔۔؟میں نے کہا اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم یہ ایلوا ہے اس میں خوشبو کا نام بھی نہیں ہے آپ نے فرمایا کہ یہ چہرے کے حسن کو نکھارتا ہے لہذا اس کو اس رات ہی میں لگاؤ دن میں اس کو استعمال کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا

ایلوا میں بہت سے فوائد ہیں بالخصوص جبکہ اہلواہندی ہو دماغ اور ان کے اعصاب کے صفراوی فضولات کو نکال باہر کرتا ہے
اور روغن گلاب کے ساتھ پیشانی اور کنپٹی پر اس کا طلاء کرنے سے سردرد سے نجات ملتی ہےناک اور منہ کے زخموں کے لئے نفع بخش ہوتا ہےسودا کو بذریعہ اسہال نکالتے ہیں مالیخولیا کو دور کرتا ہےفارسی ایلواذہن کو تیز کرتا ہے دل کو قوی کرتا ہے اور معدہ کے بلغمی اور صفراوی فضولات کو صاف کرتا ہےجبکہ اس کو پانی کے ساتھ دو چمچ استعمال کریںاور جھوٹی بھوک اور فاسد خواہش سے روکتا ہے اگر سردی کے موسم میں اس کا استعمال کریں تو پاخانہ کے ساتھ خون آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے

Leave a Comment