شحم (یعنی چربی )
What is slang Urdu meaning
مسند میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث مروی ہے جس میں مذکور ہے کہایک یہودی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ضیافت کی اور آپ کی اس دعوت میں اس نے جو کی روٹی اور پگلی ہوئی چربی جس کا ذائقہ بدل گیا تھا پیش کیااور صحیح بخاری میں عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہےانہوں نے بیان کیا کہ غزوہ خیبر کے دن ایک ڈول چربی لائی گئی اسے میں نے لے لیا اور کہا کہ بخدا اس میں سے کسی کو بھی کچھ نہ دوں گا یہ کہہ کر جب میں متوجہ ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے ہیں اور کچھ نہیں کہابہترین قسم کی چربی بالکل جوان جانور کی ہوتی ہے
پیٹ کی چربی پگھلانے کا طریقہ
اس کا مزاج گرم تر ہے اس میں گھی سے کمتر رطوبت ہوتی ہے اسی لیے اگر گھی اور چربی کو ایک ساتھ پگھلایا جائے توچربی بہت جلد جم جاتی ہےیہ حلق کی خشکی کے لیے مفید ہےجسم کو ڈھیلا کرتی ہے اور تعفن پیدا کرتی ہے نمکین لیموں سے اس کے نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے
اسی طرح سونٹھ یعنی ادرک سے اس کی اصلاح ہوتی ہےبکری کی چربی زیادہ تر قابض ہوتی ہے
اور بکرے کی چربی بہت جلد تحلیل ہوجاتی ہےآنتوں کے زخموں میں نافع ہےاور مینڈھے کی چربی ان میں سب سے زیادہ قوت بخش اور عمدہ ہوتی ہےسحج اور پیچش کی بیماری کے مریضوں کو اس کی چربی کا حقنہ لگایا جاتا ہے
surah mudassir benefits |سورۃ المدثر کے فوائد | محتاجگی دور کرنے کے لیے وظیفہ | Tib e Nabvi