شواء (یعنی بھنا ہوا گوشت )
بُھنا ہوا گوشت بنانے کی ترکیب
اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی ضیافت کے بارے میں جو انہوں نے اپنے مہمانوں کے سامنے رکھی تھی اس طرح بیان کیا ہےابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ وہ بنا ہوا بچھڑے کا گوشت لائے( سورۃ ھود :٦٩)اور حنیذ گرم پتھر پر بھنے ہوئے گوشت کو کہتے ہیں ترمذی میں ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت مذکور ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بھنا ہوا پہلو پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا پھر نماز کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیاامام ترمذی نے بیان کیا کہ یہ حدیث صحیح ہےترمذی میں ہی عبداللہ بن حارث سے حدیث مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں بھنا ہوا گوشت کھایا
Bhuna Hua Piyazi Gosht Recipe in Urdu
ترمذی میں ایک دوسری حدیث میں مغیر بن شعبہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک رات مہمان ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلو کو بھوننے کا حکم دیا چنانچہ آپ کے حکم کی تعمیل کی گئی اور ایک پہلو بھون کر خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیا گیا تو آپ چھری لے کر میرے لئے ٹکڑے ٹکڑے کرنے لگے اسی دوران حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ نماز کے لیے اذان دینے آگئے
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری زمین پر رکھ دی اور فرمایا تمہارے ہاتھ کام نہیں کرتے تھے کاٹ کر کھاتے کیوں نہیں۔۔۔؟سب سے عمدہ بھنا ہوا گوشت ایک سالہ بھیڑ کا ہوتا ہے پھر نوخیز بچھڑے کا جو خوب موٹا تازہ ہواس کا مزاج گرم تر اور خشک کی طرف مائل ہوتا ہے یہ سوداءخوب پیدا کرتا ہے
Chicken Gravy Recipes In Urdu
یہ تندرست اور توانا اور ریاضت کرنے والوں کی غذا ہےاس کو پکا کر کھانا زیادہ مفید ہے معدہ پر گرانی نہیں ہوتی اور یہ بھونے ہوئے مطنجن گوشت سے زیادہ تر ہوتا ہےدھوپ کی حرارت میں بھنا ہوا گوشت بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہےاور انگاروں پر بھنا ہوا گوشت شعلوں پر بھنے ہوئے سے بہتر ہوتاہےاور انگاروں پر بھنے ہوئے گوشت کو حنیذ کہتے ہیں