Best female Perfume In The World | ریحان (خوشبو | Best Perfumes Of All Time | رسولﷺ کی خوشبو

ریحان (خوشبو)

نبی اکرم (ص) کی پسندیدہ خوشبو کونسی ہے

اللہ تعالی نے اس کا ذکر قرآن پاک میں کیا ہےچنانچہ اگر وہ مقرب بندوں میں سے ہے تو عیش اور آرام خوشبو اور نعمتوں کا باغ ہے

دوسری جگہ ارشاد فرمایابھوسی والے دانے ہیں اور خوشبو ہےصحیح مسلم میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جس کسی کو خوشبو پیش کی جائے اسے واپس نہ کریں اس لئے کہ یہ ہلکی ہوتی ہے اور خوشبو عمدہ بھی ہوتی ہے

Best female Perfume In The World

سنن ابن ماجہ میں حضرت اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا
کوئی ہے جو اپنے آپ کو جنت کے لئے تیار کرے اس لئے کہ جنت کے لئے کوئی خوف و خطر نہیں رب کعبہ کی قسم جنت درخشاں نور متحرک خوشبو بلندوبالا محل بہتی نہر اور پختہ پھل ہے خوشی سیرت حسین و جمیل بیوی طرح طرح کے ملبوسات ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نعمتوں کے ڈھیر نگاہوں کی شادابی اور شگفتگی اور بلند و بالا بارونق مکانات کا نام ہے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم نے فورا کہا جی ہاں اے رسول خدا ہم لوگ اس کے لیے تیار ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان شاءاللہ کہو کہ تو پھر تمام لوگوں نے ان شاء اللہ کہا

 

ریحان

 

ریحان (خوشبو) | حضور ﷺ کے خوشبو استعمال فرمانے کا بیان

ہر عمدہ خوشگوار اور خوشبودار پودے کو کہتے ہیں ہر علاقہ کے لوگ اپنے لئے کوئی نہ کوئی خوشبو خاص کر لیتے ہیں مغربی ممالک کے لوگ آس کی خوشبو پسند کرتے ہیں اسی کو عرب والے ریحان کے نام سے جانتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں عراق اور شام کے باشندے پودینہ کی خوشبو پسند کرتے ہیںاس کا مزاج درجہ اولیٰ میں سرد اور دوسرے درجے میں خشک ہے اس کے باوجود یہ مرکب القوی ہے اس میں سرد جوہر ارضی زیادہ ہوتا ہے اس میں کسی قدر لطیف حرارت بھی ہوتی ہے جس سے مکمل تجفیف ہوتی ہےاس کے اجزاء قریب القوة ہیں اور اس میں داخلی اور خارجی انداز پر قوت حابسہ اور قوت قابضہ دونوں یکساں طور پر ساتھ ساتھ پائی جاتی ہیں

اسہال صفراوی کو روکتا ہے گرم تر بخارات کے لیے دافع ہے اور اگر اس کو سونگھ لیا جائے تو غیر معمولی طور پر مفرح قلب ہے اس کے سونگھنے سے وباء دور ہوتی ہے اسی طرح اس کے گھر میں چھڑکنے سے بھی وباءدور ھو جاتی ہےحالبین( یعنی وہ دورگیں جن سے پیشاب گردہ سے مثانہ میں آتا ہے )میں پیدا ہونے والے ورم کے لیے نافع ہےاگر اس کا ضماد کیا جائے اور اگراس کی کونپل کو پیس کر سرکہ میں ملا کر سر پر لگایا جائے تو نکسیر کو روکتا ہےاگر اس کے خشک پتوں کو پیس کر رستے زخموں پرچھڑکاجائے تو نفع بخش ہے کمزور اعضاء کو مضبوط بناتا ہے انگلی کے سرے کی ورم کے لیے نافع ہے اور اگر پھنسیوں اور ہاتھ پیر کے زخموں پر اس کو چھڑکا جائے تو زخم ختم کر دیتا ہےاور اگر بدن پر اس کی مالش کی جائے تو پسینے کو روک دیتا ہے اورردی رطوبات کو سکھا دیتا ہےبغل کی گندگی کو ختم کرتا ہے


اور اگر اس کے جوشاندہ میں مریض کو بٹھا دیں تو مقعد اور رحم کے پھوڑوں کے لیے بہت زیادہ نفع بخش ہے
جوڑوں کے ڈھیلا پن کو ختم کرتے ہیں اگر اس کو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں پر لگایا جائے تو اس پر گوشت نہیں چڑھے گا اور اس کے لیے فائدہ بخش ہوگا سر کی بھوسی اور سر کے رستے زخموں کے لئے نفع بخش ہے اسی طرح سر کی پھنسیوں کو ختم کرتا ہے گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے اور بالوں کو سیاہ کرتا ہے اور اگر اس کے پتے کو پیس کر اس پر تھوڑا پانی بہایا جائے اور اس میں تھوڑا سا روغنِ گل یا روغنِ زیتون ملا کر رستے زخموں پہلو کی پھنسیوں بدل کے سرخ دانے اور اورام حارہ پتی اور بواسیر پر اس کا ضماد کیا جائے تو ان سب کو جڑ سے ختم کردیتا ہے


اس کا بیج سینے اور پھیپھڑے میں آنے والے خون کو نکالنے میں بہت زیادہ نفع بخش ہے معدہ کی صفائی کرتا ہے اس میں چونکہ جلا اور صفا کرنے کی قوت ہوتی ہے اس لئے سینہ اور پھیپھڑے کو ضرر نہیں پہنچا سکتا
اس کی خاصیت یہ ہے کہ کھانسی کے ساتھ آنے والے دست یعنی اسہال کو روکتا ہے ایک انوکھی دوا ہے پیشاب آور ہے ۔مثانہ کی سوزش اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے نیز بچھو کے ڈنگ میں بھی نفع بخش ہےاس کی جڑ سے خلال کرنا مضر ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے

ریحان فارسی جیسے پودینہ کہتے ہیں صحیح قول کی بنیاد پر گرم ہے

اس کو سونگھنا گرم سر درد کیلئے مفید ہے اگر مریض کے سر پر پانی کے چھینٹے دیئے جائیں اس میں برودت اور رطوبت عارضی ہوتی ہے آخری درجہ میں بارد ہے

اس کے تر اور خشک ہونے کے بارے میں دو قول منقول ہیں

لیکن صحیح قول یہی ہے کہ یہ چاروں یعنی رطوبت برودت حرارت اور یبوست کا مزاج رکھتا ہے
خواب آور ہےاس کا بیج صفراوی اسہال کو روکتا ہے دل کو قوت دیتا ہے تمام سوداوی بیماریوں میں شفا بخش ہے

 

Khajoor Se Mardana Kamzori ka ilaj | کھجور سے مردانہ کمزوری کا علاج | دودھ اور کھجور کے فوائد | khajoor ke fayde in urdu

Leave a Comment