وہ غذائیں جو جو انسانی بدن کے لئے مفید ہہیں
mardana taqat ki medicine
روٹی کی عمدہ اور اعلیٰ ترین قسم وہ ہے جو خمیری اور عمدہ گوندھی ہوئی ہو پھر اس کے بعد تنور کی پکی ہوئی روٹی کا درجہ ہے اور اس کی اعلی قسم تنور پر پکی ہوئی روٹی پھر اس کے بعد بھوبھل میں پکی ہوئی روٹی اور سب سے عمدہ روٹی تازہ گندم سے تیار کی جاتی ہےغذا کے طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سفید گندم کی روٹی ہے اور یہ دیر ہضم ہوتی ہےکیونکہ اس میں بھوسی کی مقدار کم ہوتی ہے اس کے بعد میدہ کی روٹی پھر بغیر چھنے آٹے کی روٹی ہے
اس کے کھانے کا بہترین وقت یہ ہے کہ روٹی جس دن پکائی جائے اسی دن کی شام کو کھائی جائے نرم روٹی سے تلیین پیدا ہوتی ہے بہترین غذا ہے اور شادابی پیدا کرتی ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ جلد ہضم ہو کر معدہ سے نیچے اتر جاتی ہے
گندم کی روٹی کے مزاج دوسرے درجہ کے درمیان میں گرم ہے تر اور خشک ہونے میں میں اعتدال کے قریب ہے خوشک ہونے کا مادہ اس میں آگ پر پکائےجانے کی وجہ سے ہوتا ہے
جتنی زیادہ یہ پکی ہو گی اس میں اتنی ہی زیادہ خوشکی ہوگی اور جتنی کمبخت ہو گی اسی حساب سے اس میں تری زیادہ ہوگی گندم کی روٹی میں غیر معمولی طور پر موٹا کرنے کی خاصیت موجود ہے اور سموسے سے اخلاط غلیظہ پیدا ہوتے ہیں ایسی روٹی جس کو دودھ میں ملا کر بنایا گیا ہو اس سے سدےپیدا ہوتے ہیں البتہ اس میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے اور دیر میں معدہ سے نیچے اترتی ہےجٙو کی روٹی پہلے درجے میں ٹھنڈی خشک ہے اس میں گندم کی روٹی سے کم غذائیت ہوتی ہے
خل( یعنی سرکہ )
امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح مسلم میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت نقل کی ہے
انہوں نے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں سالن طلب فرمایا گھر کے لوگوں نے کہا کہ سرکہ کے سوا کچھ نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منگوایا اور اس کو کھانے لگے اور فرماتے رہے کہ بہترین سالن سرکہ ہے کیا ہی عمدہ سالن ہےسنن ابن ماجہ میں ام سعد رضی اللہ تعالی عنہا سے مرفوعاً روایت منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اس لیے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیاء کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ محتاج نہیں ہے
سرکہ کے فائدے ۔طب نبویﷺ
سرکہ حرارت اور برودت سے مرکب ہے مگر برودت اس میں زیادہ ہوتی ہے وہ تیسرے درجہ میں خشک ہے اس میں قوت تجفیف غیر معمولی طور پر ہوتی ہے اور مواد ضروریہ کی سیلانی سے روکتا اور پاخانہ نرم کرتا ہے شراب سے بنا ہوا سرکہ ہیجان معدہ میں مفید ہے صفرا کو ختم کرتا ہے مہلک دواؤں کے ضرر کو دور کرتا ہے اگر پیٹ میں دودھ اور خون جم جائے تو ان کو تحلیل کرتا ہے طحال کے لئے نافع ہے معدہ کی صفائی کرتا ہے پاخانہ بستہ کرتا ہے اور اگر کہیں ورم ہونے والا ہو تو اس کو روک دیتا ہے ہاضمہ کے لیے معاون ہے بلغم کا دشمن ہے کثیف غذاؤں کو زود ہضم بناتا ہے خون کو پتلا کرتا ہے
اگر اس میں نمک ملا کر پیا جائے تو مہلک سماروغ سے بچاتا ہے اور اگر اس ستو کے ساتھ کھایا جائے تو تالوکی جڑ سے چسپاں جونک کو نکالتا ہے
اگر اس کو گرم کرکے کلی کی جائے تو دانتوں کے درد کو ختم کرتا ہے مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے
انگلی کے سرے کے ورم کے لیے اس کا لیپ کرنا مفید ہے اسی طرح پہلو کی پھانسی گرم ورم اور آتشزدگی کے لئے اس کا طلاء مفید ہے بھوک کی خواہش پیدا کرتا ہے معدہ کے لیے خوشگوار ہےجوانوں کے لئے عمدہ ہے موسم گرما میں گرم علاقوں کے باشندوں کے لیے نفع بخش ہے