سورۃ القمر کے فائدے ۔
۔لوگوں کی نگاہ میں باعزت ہونے کے لئے
اگر کوئی شخص چاہے کہ اسے لوگوں میں مقبولیت حاصل ہو لوگوں کے ہاں اس کی عزت ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ باوضو ہو کر ظہر کی نماز کے بعد سورۃ قمر کو لکھ کر موم جامہ کرکے اپنی پگڑی میں باندھ لے یا ٹوپی کے نیچے رکھ لے یا ا پنے گلے میں ڈال لیں یا دائیں بازو میں باندھ لے انشاء اللہ تعالی چند ہی دنوں کے اندر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس کی عزت لوگوں کے ہاں بڑھ جائے گی
اور تمام لوگ اس کی عزت کرنے لگے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔ اور اس شخص کے تمام کام آسان ہو جائیں گے ہر مشکل آسان ہو جائے گی کسی مشکل کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا ۔ اس سورت کی برکت سے وہ ہر طرح کی پریشانی سے محفوظ رہے گا اللہ پاک ہم سب کو اپنے بتائے ہوئے دین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین