سورۃ الحشر کے فائدے ۔
اگر کسی شخص کو بھولنے کی بیماری ہو یعنی کہ بھول جاتا ہو مثلا نماز کی رکعتیں بھول جاتا ہو یا اور کوئی چیز بھول جاتا ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ سورۃ الحشر کو باوضو چینی کی پلیٹ پر لکھ کر بارش کے پانی سے حل کرکے وہ پانی پی لے اور اگر بارش کا پانی نہ ملے تو کوئی بھی پانی لے لے آب زمزم لے لےیا سادہ پانی لے لے ۔ انشاء اللہ تعالی بھول اور نسیان کا مرض دور ہو گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔
مشکل مہم کے لیے ۔
ہر قسم کی مشکل مہم کے لیے سورۃحشر روزانہ چالیس مرتبہ بلاناغہ پڑھیں انشاء اللہ تعالی جملہ حاجات پوری ہوگی اور ہر مشکل آسان ہو جائے گی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔
دشمن اور ظالم کے شر سے حفاظت کے لۓ۔
دشمن اور ظالم کے شر سے حفاظت کے لۓ سورت حشر کا ورد نہایت ہی مجرب عمل ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پاک کے متابک اپنی زندگی گوزارنے کی طوفیق عطاء فرمائں۔