kalwanji k faiday in urdu | کلونجی کا تیل بنانے کا طریقہ | کلونجی سے مردانہ کمزوری کا علاج | Tib e nabvi

حبة السوداء (شونیز کلونجی)

صحیح بخاری اور مسلم میں حدیث ابو سلمہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس شونیز کو استعمال کیا کرو اس لئے کہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء موجود ہے
حبۃ السوداء فارسی زبان میں شونیزکو کہتے ہیں یہ سیاہ رنگ کازیرہ ہوتا ہے جس سے ہندوستانی زیرہ بھی کہتے ہیں حربی نے حضرت حسن سے نقل کیا ہے کہ یہ رائی کا دانہ ہے ہروی نے بیان کیا ہے کہ یہ بن کا سبز رنگ کا پھل ہے حالانکہ یہ دونوں خیال محض خیال ہی ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں صحیح بات یہی ہے کہ یہ شونیز کلونجی ہے
اس کے اندر بہت سے فوائد ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ہر بیماری کا علاج فرمایا ہے اس کا مفہوم اس آیت میں بخوبی واضح ہوجاتا ہے ارشاد باری تعالی ہےہر چیز میں بربادی وغیرہ کی صلاحیت بحکم الہی پیدا ہوتی ہے

 

یہ تمام ٹھنڈے امراض میں نافع ہے اور عارضی طور پر گرم امراض اور خشک امراض میں بھی نفع بخش ہے تر اور خشک دواؤں کو اس کی طرف تیزی سے لے جاتے ہیں اس لئے کہ اس میں نفوذ اور قوت سرایت بہت زیادہ ہوتی ہے اگر اس کا معمولی انداز میں ان دواؤں کا استعمال کیا جائے تو یہ ٹھنڈے نفوذ اور سرایت کرکے خاصا نفع بخش ہو جاتا ہے
قانون کے مصنف شیخ نے واضح طور پرتحریر کیا ہے قرص کافور میں زعفران کی ملاوٹ سے تیزی آجاتی ہیں کیونکہ
زعفران میں قوت نافذہ غیر معمولی طور پر ہوتی ہے

اس کی بہت سی مثالیں ہیں جن کوماہر اطباء جانتے ہیں اور گرم امراض میں گرم دعاؤں سے نفع حاصل کرنا یہ کوئی خلاف قیاس بات نہیں کیونکہ بہت سی دواؤں میں اس کا تجربہ کیا جا چکا ہے چنانچہ انزروت کے مرکبات آشوب چشم میں کام آتے ہیں اسی طرح شکر گرم ہونے کے باوجود آشوب چشم میں استعمال کی جاتی ہے حلانکہ آشوب چشم ورم یہ گرم ہےاور تمام اطباءاس پر متفق ہیں ایسے ہی خارش میں گندھک بہت زیادہ مفید ہے

شونیزکا مزاج تیسرے درجہ میں گرم خشک ہے اس کے استعمال سے اپھارہ ختم ہو جاتا ہے کدو دانے نکل آتے ہیں
برص اور میعادی بخار کے لیے فائدہ مند ہےاسی طرح بلغمی بخار کے لئے نفع بخش ہے سدے کھول دیتاہےتحلیل ریاح کرتے ہیں

 

رطوبات معدہ کو خشک کرتا ہے اگر اس کو پیس کر شہد کے ساتھ معجون بنا لیا جائے اور گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ گردے اور مثانے کی پتھری کو گلا کر نکال دیتا ہے اگر اس کو چند دن مسلسل استعمال کیا جائے تو پیشاب حیض لاتا ہے اور دودھ زیادہ پیدا کرتا ہے اگر اس کو سرکہ کے ساتھ گرم کر کے خشک کرکے لیپ کردیا جائےتو اس سے کدو دانے ختم ہو جاتے ہیں اگر تازہ اندرائن کے رس کے ساتھ معجون یا جوشاندہ کے طور پر استعمال کریں تو پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے میں بہت زیادہ نفع مند ہے معدہ کو جلاء دیتا ہے کیڑوں کی پیدائش کو روکتا ہے اور تحلیل ریاح کرتا ہے اگر اس کو باریک پیس کر کسی باریک کپڑے میں چھان لیں اور اس کو برابر سونگھیں ٹھنڈے نزلے کو ختم کر دیتا ہےاس کا تیل بالخورہ کے لئے نفع بخش ہے مستوں اور بدن کے تل کی افزائش کو روکتا ہے

 

اگر سواگرام پانی کے ساتھ اس کو پی لیں تو دمہ اور سانس گھٹنے سے نجات مل جائے گی اور اس کو لیپ کرنا ٹھنڈے سر درد کے لیے مفید ہے اور اس کے سات دانوں کوکسی عورت کے دودھ میں بھگو دیا جائے اور اس کو یرقان کے مریض کی ناک میں چڑھایا جائے تو اس سے پورا پورا فائدہ ہوتا ہےاگر اس کو سرکہ میں ملا کر پکا لیا جائے اور اس کی کلی کی جائے تو ٹھنڈ کی وجہ سے ہونے والے دانت کے درد میں مفید ہے اوراگر اس کے سفوف کو ناک میں چڑھایا جائے توابتدائے آنکھ سے پانی گرنے میں مفید ہے اور اگر سرکہ میں ملا کر اس کا لیپ کیا جائےتو گرمی کی وجہ سے نکلنےوالے دانے اور اسی طرح تر کھجلی (خارش) کو جڑ سے ختم کر دیتے ہیں اور دائمی بلغمی ورموں کو تحلیل کرتا ہے اور سخت ورموں کو ختم کر دیتا ہے

 

اگر اس کا تیل ناک میں چڑھایا جائے تو لقوی کے لیے مفید ہےاور اگر اس کا تیل ایک دو یا دو سے چار یا ایک سے چار گرام تک استعمال کریں تو کیڑے مکوڑے کے ڈنگ کے لیے نافع ہے اگر خوب باریک پیس کر گندہ بروزہ کے پھل کے تیل میں ملا کر اس کے دو تین قطرے کان میں ٹپکائیں تو ٹھنڈ کی وجہ سے ہونے والے کان کے درد کے لیے نافع ہے اسی طرح ہوا اور سدے کو دور کرتاہےاگر اس کو بھون کر باریک پیس لیں اور روغن زیتون میں ملا کر اس کے تین یا چار قطرے ناک میں ڈالیں تو اس زکام کو جس میں بکثرت چھیک آتی ہے ختم کر دیتا ہے اور اگر اس کو جلا کر روغن چنبیلی یا مہندی کے روغن میں ملا کر پنڈلی کے زخموں پر سرکہ سے دھونے کے بعد ملا جائے تو یہ بے حد مفید ہے اور اس کے زخم بھی مندمل ہو جائے گا اگر سرکہ کے ساتھ پیس کر برص جسم کے سیاہ داغ اور بھنسیاں داد پر ملاجائے تو یہ ساری کی ساری بیماریاں ختم جاتی رہیں گی آگر اس کو پیس کر باریک کرنے اور اس کا سفوف روزانہ دو درھم کی مقدار ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو باؤلے کتے کے کاٹے کے لیے بہت مفید ہیںاور وہ ہلاکت سے بچ جائے گا اور اس کے تیل کو ناک میں چڑھایا جائے تو فالج اور رعشہ کو جڑ سے ختم کردیتا ہے اور ان کے مادے کو ختم کر دیتا ہے
اور اگر اس کا بخور کیا جائے تو کیڑے مکوڑے ختم ہو جاتے ہیں

 

 

1>kalwanji k faiday in urdu

2>کلونجی کا تیل بنانے کا طریقہ

Angoor Khane Ke Fayde In Urdu | انگور کھانے کے فوائد | Tib e nabvi

Angoor Khane Ke Fayde In Urdu | انگور کھانے کے فوائد | Tib e nabvi

Leave a Comment