Surah e Al Mu’min | pareshani ka wazifa in urdu | سورۃ المؤمن کے فائدے

سورۃ المؤمن کے فائدے ۔

pareshani ka wazifa in urdu

 

اگر کسی شخص کو کوئی بہت بڑی اہم مہم درپیش ہو اور وہ کسی بھی طریقے سے حل نہ ہو رہی ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح وضو کر کے سورۃ المومن کو ایک سو ایک مرتبہ پڑھے یا چند آدمی اکٹھے ہو کر ایک سو ایک مرتبہ پڑھ لیں اور دعا کریں انشاء اللہ تعالی کتنی ہی بڑی پریشانی کیوں نہ ہو وہ پریشانی حل ہو جائے گی اور ہر مشکل سے نجات مل جائے گی اللہ تعالی کی مدد کے ساتھ ۔۔

 

بیماری سے نجات کے لئے اور پھوڑے پھنسی سے نجات کے لئے ۔

 

جس شخص کو پھوڑے پھنسی نکلے ہوئے ہوں اور وہ ان کی وجہ سے بہت پریشان ہو دوائیں بھی لے لی ہو لیکن کہیں سے فائدہ نہیں ہو رہا ہو تو اسے چاہیے کہ سورۃ مومن کو ایک مرتبہ باوضو پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور پانی کو پڑھ کر اسے پی لیا کرے انشاء اللہ تعالی ہر طرح کے پھوڑے پھنسی سے اور ہر طرح کی بیماری سے نجات مل جائے گی اور اگر کوئی دوسرا شخص بیمار ہے تو اسے پانی دم کر کے پلا دیا کریں انشاء اللہ تعالی وہ بھی صحت یاب ہوجائے گا ۔ اللہ تعالی کی پوری پوری مدد اس کے ساتھ ہوگی اور وہ بالکل تندرست ہو جائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بس یہ چھوٹا سا وظیفہ ہے آپ کی ہر بیماری کا علاج ہے پھوڑے پھنسی کا علاج ہے ۔ لیکن اللہ پر پورا پورا یقین اور بھروسہ ہو فائدہ تب ملتا ہے ۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کے ذریعے اپنی ہر بیماری ہر پریشانی کا علاج کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

 

Leave a Comment