مسئلہ نمبر 1 اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے نکاح کیا لیکن اس کے علم نہیں تھا کہ اس کا شوہر زندہ ہے یا مر دا اس نے اس کو طلاق دی بھی ہے کہ نہیں اور اس عورت سے ہمبستری کر لی کیا بعد میں شوہر کو پتہ چلا کہ اس کا تو پہلے والا نکاح باقی ہے اور اس شوہر نے اس کو طلاق نہیں دی پھر حال معلوم ہونے کے بعد جدائی آپس میں ہوگی کیا عورت پر عدت گزانہ لازم ہے کہ نہیں
جواب جس وقت آدمی کو پتہ چلا اور آپس میں جدائی ہوگی اور مرد نے توبہ کر کے جدائی اختیار کر لی اسی وقت سے عورت کی عدت شروع ہوگی
مسئلہ نمبر 2 کسی آدمی نے ایک عورت سے شادی کی پھر اس کو معلوم ہوا کہ ان دونوں نے یعنی میاں بیوی نے ایک عورت کا دودھ پیا تھا تو یہ دونوں آپس میں دودھ شریک بہن بھائی ہو گئے تو آدمی نے جدائی اختیار کرلی تو بہ کرکے کیا اس صورت میں بھی عورت پر عدت لازم ہوگی کہ نہیں
جواب جب مرد نے ایسی عورت سے نکاح کیا جس کے ساتھ اس نے دودھ پیا تھا اور اس کے ساتھ اس نے ہمبستری بھی کر لی لیکن یہ نہیں کہا بغیر علم کے ہوا بعد میں علم ہونے پر توبہ کرکے جدائی اختیار کر لی اسی وقت عورت کی عدت شروع ہو جائے گی
مسئلہ نمبر 3 اگر ایسی عورت کے ساتھ صحبت نہ ہوئی ہو کیا عدت لازم ہے کہ نہیں
جواب ایسی عورت جس کا پہلے نکاح ہوا تھا لیکن اس کے شوہر کے بارے میں پتا نہیں تھا تو زندہ ہے یا مر دا یا نکاح کرنے والا شخص اور جس سے نکاح ہو رہا ہے یہ دونوں آپس میں دودہ شریک بہن بھائی ہو کسی ایک عورت کا دونوں نے دودھ پیا ہے بعد میں معلوم ہونے پر پتہ چلا تو آدمی نے توبہ کر کے جدائی اختیار کر لی اگر صحبت نہیں کی عورت پر عدت لازم نہیں ہوگی اگرچہ خلوت صحیحہ تنہائی کیوں نہ ہوئی ہو
مسئلہ نمبر 4 عورت کے عدت کے دوران روٹی کھانا وغیرہ اور کپڑا کس کے ذمہ ہوگا کیا عورت خود لے گی
جواب عورت کا نان نفقہ اور کپڑا خرچہ اسی مرد کے ذمہ ہیں جس نے اس کو طلاق دی ہے عدت کے دوران اور اس کا انشاءاللہ آگے مفصل بیان آ جائے گا
مسئلہ نمبر 5 جب شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی کیا بیوی کا شوہر سے پردہ کرنا ضروری ہے یا نہیں
جواب شوہر میں اگر بیوی کو طلاق رجعی دی ہو دوست میں عورت کا شوہر سے پردہ کرنا ضروری نہیں بلکہ بلکہ زیب و زینت اختیار کرے خوبصورت بن کر رہے مرد کے لیے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق باءن دی ہو تو اس صورت میں عورت کا مرد سے پردہ ضروری ہے جس گھر میں عورت عدت بیٹھی ہے اگر شوہر بھی اسی گھر میں رہتا ہے عورت کو چاہیے کہ وہ خوب پردے کا اہتمام کیا کرے کیونکہ اس صورت میں عورت مرد کا تعلق ختم ہو جاتا ہے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں لہذا پردہ ضروری ہے
talaq ki iddat kitne din hai