Talaq ke baad iddat in urdu | Aurat ki iddat ke Masail | Iddat ka Bayan | طلاق کی عدت کا بیان | talaq in islam

 طلاق کی عدت کا بیان

مسئلہ نمبر 1 جب کسی عورت کا شوہر اس کو طلاق دے دے عورت کو تھوڑی مدت تک ایک گھر میں رہنا پڑتا ہے جب تک یہ مدت ختم نہ ہو نہ تو کہیں جا سکتی ہے اور نہ کسی اور مرد سے نکاح کر سکتی ہے تو جب مدت پوری ہوجائے عورت کو اختیار ہے کہ گھر میں رہے جو جی چاہے کرے چاہے نکاح کرے یا نہ کرے اس مدت گزارنے کو عدت کہتے ہیں


مسئلہ نمبر 2 عدت کے لحاظ سے عورت تین طرح کی ہے نمبر1 ایام والی یعنی حیض والی نمبر 2حمل والی
نمبر 3ایسی عورت جس کو خون نہ آتا ہو بڑھاپے کی وجہ سے یا بالغ نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک کا ترتیب سے بیان ہوگا
1ایام والی عورت یعنی ایسی عورت جو حیض والی ہواگر اس کے شوہر نے اس کو طلاق دے دی ہو ایک دی ہو یا دو دی ہو یا تین دی ہو عورت کے لئے حکم یہ ہے کہ عدت شوہر کے گھر میں ہی پوری کرے نہ دن کو باہر نکلے نا رات کو باہر نکلے اور نہ ہی کسی اور سے نکاح کر سکتی ہے جب تک پورے تین حیض ختم نہ ہو ن جب عدت ختم ہو جائے عورت کو اختیار ہے جو چاہے کرے چاہے نکاح کرے جو چاہے کر سکتی ہے مرد نے ایک طلاق دی ہو یا دو دی ہوئی تین دی ہو طلاق بائن دی ہو یا طلاق رجعی دی ہو سب کا ایک حکم ہے

talaq ke masile
مسئلہ نمبر 4 کسی لڑکی کو طلاق مل گئی جو جوان نہیں تھی اس نے عدت مہینوں کے لحاظ سے شروع کی ایک دو مہینے گزر گئے تھے تو اس کو حیض آگیا اب یہ لڑکی اپنی عدت حیض کے لحاظ سے تین حیض پوری کرے گی جب تک تین حیض پورے نہ ہوں عدت بیٹھے رہے گی اس کے بعد ایک اس کو اختیار ہے جو چاہے کرےچاہے نکاح کرے یا نہ کرے

مسئلہ نمبر 5 اگر ایسی عورت ہے یعنی ایام والی اس کے شوہر نے اس کو حالت حیض میں طلاق دے دی کیا یہ حیض عدت میں شمار ہوگا کہ نہیں
جواب شوہر نے جس حیض میں طلاق دی ہے اس کے علاوہ تین حیض اور گزارنے ہوں گے اس حیض کا اعتبار نہیں ہوگا جس حیض میں شوہر نے طلاق دی ہے
مسلہ نمبر 6 کسی نے اپنی بیوی کو طلاق باءن یا تین طلاق دے دی پھر عورت عدت گزار رہی تھی شوہرنے دھوکا سے اس کے ساتھ ہمبستری کر لی تو کیا ایک عدد کافی ہو گی
یا اور عدت ہوگی جواب جب شوہر نے دھوکہ سے ہمبستری کر لی تو پہلی والی عدت کے ساتھ بیوی پر ایک اور عدت لازم ہوگی وہ گزارنا بھی لازم ہوگا اب تین حیض اور پورے کرے جب تین حیض
پورے ہو جائیں گے تو دونوں عدت ختم جائے گی

Leave a Comment