Ayatul Kursi Ka Wazifa
جو شخس آیت الکرسی کو نماز کے بعد روزانہ پڑھیں شیطان کے وسوسوں سے اور سرکش شیاطین کے مکر و فریب سے محفوظ رہے گا ان شاء اللہ تعالی ۔ اگر فقیر ہو گا تو مالدار ہو جائے گا انشاء اللہ ۔ اور اللہ تعالی اس کو اس طریقے سے روزی دے گا کہ اس کے وہم و گمان کے اندر بھی نہیں ہوگا ۔ صبح و شام اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور بستر پر لیٹتے وقت ہمیشہ پڑھنے سے حرق سرق اورغرق سے محفوظ رہے گا ان شاء اللہ تعالی ۔ صحت نصیب ہوگی اور ہر قسم کے اندیشے سے سالم رہے گا انشاءاللہ ۔ اگر ان آیتوں کو ٹھیکری پر لکھ کر اور غلہ کے اندر ڈال دیا جائے تو وہ گلہ چوری اور گھن سے محفوظ رہے گا ۔ اور برکت ہو گی ۔ ان آیتوں کو دکان میں یا مکان میں اونچی جگہ رکھ دینے سے رزق میں زیادتی ہو گی ۔ اس گھر میں جس میں اس کی تلاوت کی جائے کبھی فاقہ نہ ہوگا اور نہ ہی چور آسکیں گے ۔
آیت الکرسی ھُم فیہا خالِدُون تک پڑھے ۔
آیت الکرسی کے170 حروف ہیں جو شخص استعداد کے مطابق آیت الکرسی پڑھ کر اللّه تعالی سے جو مراد مانگے گا انشااللہ پوری ہوگی ۔ درجہ اور مرتبہ میں ترقی ہوگی اور رزق میں اضافہ ہوگا قرض ادا ہو جائے گا ۔ اورشیاطین اور جنات سے اس کی پوری حفاظت ہوگی ۔ جنات کی شرارتوں سے بچا رہے گا ۔ عمر بھر عیش و آرام میں رہے گا ۔ کوئی شخص قول سے یا فیل سے اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔ اور لوگوں کی نظروں میں معززومکرم بن جائے گا ۔ جو شخص بے روزگار ہو ملازمت نہ ملتی ہو ۔ یا غنیُّ و یا فتَّحُ یا رزَّقُ ۔ تین ہزار مرتبہ پڑھ کر ایک سو ستر مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں تو انشاءاللہ نوکری ضرور مل جائے گی ۔ لیکن اللہ پر پورا بھروسہ اور یقین ہو ۔ اور اللہ پاک کسی کی محنت کو رد نہیں کرتے ۔
نمک کی چوٹی چھوٹی کنکریاں لے اور ہر کنکری پر سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کرے۔ ایک کنکری روزانہ چوسے انشاءاللہ بلغم دور ہو جائے گی ۔
جو شخص ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لیا کرے ۔ تو انشاءاللہ اس کے پاس شیطان نہیں آئے گا ۔ اور اگر کوئی شخص 13 سو مرتبہ آیت الکرسی پڑھے تو اس کی سب حاجتیں پوری ہو جائیگی ۔ اور ظالم حاکم مہربان ہو جائے گا ۔ مرگی کے مریض پر 11مرتبہ پڑھ کر پھونکے ان شاء اللہ اس کا دورہ دور ہو جائے گا ۔ اگر رات کو سوتے وقت تین مرتبہ گھر میں پڑھے توچور ڈاکو اسیب جنات وغیرہ سے محفوظ رہے گا ۔ اور انسان ڈراونے خوابوں سے بچا رہے گا ۔