Dua qunoot with Urdu translation | Learn Dua-e Qunoot Word by Word | Dua e Qunoot for Witr Prayer | دعائے قنوت

Dua qunoot with Urdu | Learn Dua-e-Qunoot Word by Word | Dua e Qunoot for Witr Prayer

دعائے قنوت


۳۔ اور یہ دعائے قنوت پڑھے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنْسْتَغْفِرُکَ (وَنَتُوْبُ اِلَیْکَ) وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ (وَنَشْکُرُکَ) وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَاِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ (الْجِدَّ) وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ اِنَّ عَذَابَکَ (الْجِدَّ) بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔2 3
اے اللہ! بے شک ہم تجھی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور تیرے سامنے ہی توبہ کرتے ہیں اور تیری بہترین تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے، اس سے قطع تعلق کرتے اور اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں، تجھی کو سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے اور لپکتے ہیں اور تیرے (یقینی) عذاب سے ڈرتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ بے شک تیرا یقینی عذاب کافروں کو ضرور پہنچنے

Learn Dua-e-Qunoot Word by Word - Dua e Qunoot for Witr Prayer - الدعا قنوت الوتر
Learn Dua-e-Qunoot Word by Word – Dua e Qunoot for Witr Prayer – الدعا قنوت الوتر

۴۔ نماز وتر کا سلام پھیرنے کے بعد یہ کلمات تین مرتبہ کہے اور تیسری مرتبہ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ کو دراز [لمبی] اور بلند آواز کے ساتھ کہے۔
سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ رَبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔1 2
پاک ہے (کائنات کا) مقد۔ّس بادشاہ، پاک ہے (دنیا و جہان کا) بے عیب بادشاہ، پاک ہے (تمام مخلوق کا) پاکیزہ و منزہ بادشاہ، فرشتوں اور روح کا پروردگارہے۔

۵۔ اس کے بعد یہ دعا مانگے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ لَا اُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ (اَنْتَ۔3) کَمَا اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ۔4
اے اللہ! بے شک میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی تیری ناراضگی سے اور تیرے عفو و درگذر کی تیری سزا سے اور میں پناہ لیتا ہوں تیرے (عذاب) سے تیری ہی (رحمت کی)، میں تو تیری تعریف کا حق نہیں ادا کرسکتا۔ بس تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے اپنی تعریف کی ہے۔

Leave a Comment