چاند گرہن میں حاملہ کا قینچی ،چھری اور چاقوکا استعمال
مسئلہ(۱۵): بعض مرد وعورتیںچاند گرہن میں حاملہ عورت کو قینچی ،چھری اور چاقو وغیرہ کے استعمال سے منع کرتے ہیں، اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان چیزوں کے استعمال سے پیٹ میں موجود حمل میں کوئی نَقص پیدا ہوجاتا ہے، یہ محض توہم پرستی ہے، شریعتِ اسلامیہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا چاند گرہن کے دوران حاملہ عورت بھی بقدرِ ضرورت قینچی، چھری اور چاقو وغیرہ کا استعمال کرسکتی ہے، اس سے حمل پر کوئی اثر نہیں پڑتا، کیوں کہ مؤثرحقیقی اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات ہے، اس لیے اس طرح کے باطل عقائد اور توہمات سے بچنا چاہیے
:
إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ لاَ یَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَیَاتِہِ۔۔۔
بلاشبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں ، یہ کسی کے مرنے یا پیدا
ہونے سے گرہن زدہ نہیں ہوتے،لہٰذا اس نشانی کے ظہور پر اللہ سے ڈرنا اور صدقہ وعبادت میں لگ جانا چاہئے۔ (مشکوۃ المصابیح: باب صلاۃ الخوف