سورۃ الزلزال : ترتیبی نمبر 99 نرولی نمبر 93
مدنی سورت :سورہ زلزال مدنی ہے۔
آیات اس میں ۸ آیات ہیں۔
وجه تسمیه :
آیت نمبرا میں ہے: اذا زلزلت الارض زلزالها
(جب زمین بھونچال ( زلزلہ ) سے ہلا دی جائے گی ) اسی زلزلہ کی نسبت سے اس سورت کا نام سورہ زلزال رکھ دیا گیا۔
مدنی ہونے کے باوجود:
یہ سورت مدنی ہونے کے باوجود اس کا موضوع اور مضامین مکی سورتوں جیسے ہیں۔
دو مقاصد:
یہ سورت دو مقاصد پر مشتمل ہے۔
۱۔ زلزلے کی خبر :
اس میں اس زلزلے کی خبر دی گئی ہے:
۱۔ جو قیامت سے پہلے واقع ہوگا۔
۲۔ اور سارے انسان اپنی قبروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔
۳۔ اور زمین انسان کے اعمال پر گواہی دے گی۔
اللہ کے سامنے پیشی :
لوگ حساب و کتاب کے لیے اللہ کے سامنے پیش ہوں گے۔ پھر ان کے اعمال کے مطابق انہیں دو قسموں میں تقسیم کیا جائے گا۔
بعض شقی ہوں گے اور بعض سعید اور ان میں سے ہر ایک اپنے چھوٹے بڑے اعمال کی جزا د یکھ لے گا۔