surah Quraysh Ki Fazilat & Tafseer | Cheptar Al_Quraysh |سورۃالقریش | khulasa Al- Quraysh

سورۃ القریش: ترتیبی نمبر 106 نزولی نمبر 29

مکی سورت: سورہ قریش مکی ہے۔
آیات :اس میں ۴ آیات ہیں۔

وجه تسمیه :

آیت نمبرا میں ہے: لایلف قریش
(قریش کے مانوس کرنے کے سبب ) اس سورت میں قبیلہ قریش پر اللہ نے اپنے احسانات جتائے ہیں۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورہ قریش ہے۔

دو احسانات :

اس سورت میں اللہ نے اپنے دو بڑے احسانات بیان فرمائے ہیں۔ ۱۔ پہلا یہ کہ وہ بلا خوف و خطر گرمیوں میں شام کی طرف اور سردیوں میں یمن کی طرف تجارتی سفر کیا کرتے تھے اور یہ تجارتی سفران کا بہت بڑا ذریعہ معاش تھے۔
۲۔ دوسرا احسان یہ کہ انہیں بلد حرام میں امن اطمینان اور تحفظ کی نعمت حاصل تھی۔

قوم پرستی:

یہ دو نعمتیں ذکر فرما کر انہیں سمجھایا گیا ہے کہ خود فریبی خود پسندی اور قوم پرستی سے باز آجاؤ اور بیت اللہ کے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازا۔

 

surah quraish benefits
surah quraish download
surah quraish learning

Leave a Comment