Surah Al-A’la Ki Tafseer | cheptar Surah Al-A’la | Surah e Al-A’la Ka Khulasa | سورۃ الاعلی : ترتیبی نمبر 87 نزولی نمبر |

سورۃ الاعلی : ترتیبی نمبر 87 نزولی نمبر 8

مکی سورت: سورہ اعلیٰ مکی ہے۔
آیات: اس میں 19 آیات ہیں۔

وجه تسمیه:

آیت نمبرا میں ہے: سبح اسم ربك الاعلى
(اے پیغمبر! اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو) پس اسی نسبت سے اس سورت کا نام سورہ اعلیٰ ہے۔

اس سورت میں تین اہم مضامین بیان ہوئے ہیں:

1۔ تسبیح و تقدیس کا حکم :

۱۔ ابتدائی آیات میں اللہ کی ذات وصفات کے اعتبار سے اس کی تسبیح و تقدیس بیان کرنے کا حکم دیا گیا۔
۲۔ اس نے انسان کو پیدا کیا اسے پرکشش صورت سے نوازا۔ ۳۔ اور سعادت و ایمان کا راستہ دکھایا۔

2۔ حفظ کے آسان ہونے کی بشارت:

یہ سورت قرآن کریم کا ذکر کرتی ہے:
۱۔ اور اس کے حفظ کے آسان ہونے کی بشارت سناتی ہے۔
۲۔ اور نبی کریم ﷺ کو حکم دیتی ہے کہ آپ نفوس کی اصلاح اور اخلاق کی درستگی کے لیے قرآن کے ذریعے نصیحت کیجیے۔
۳۔ جن کے دل میں خوف خدا ہوگا وہ ضرور نصیحت قبول کر لیں گے۔

تمام صحیفوں میں مشترک اصول:

سورت کے اختتام پر بتایا گیا ہے کہ جو شخص اپنے نفس کو گناہوں کی آلائش سے پاک کرلے گا۔ اسے اچھے جذبات و خیالات سے سنوار لے گا اپنے دل میں اللہ کی عظمت اور جلال پیدا کر لے گا اور دنیا کو آخرت پر ترجیح نہیں دے گا۔ وہ کامیاب ہوگا۔
یہ وہ اصول ہے جو تمام صحیفوں اور شریعتوں میں بیان ہو چکا ہے۔ 

 1>surah al ala benefits
2>surah al kafirun
3>la tarju ila rabbika in which surah
4>surah al-ala lyrics
5>surah al- ala transliteration
6>surah al-ala arabic text
7>surah al mulk

Leave a Comment