سورة الشمس : ترتیبی نمبر 91 نزولی نمبر 26
مکی سورت سورہ شمس مکی ہے۔
آیات اس میں ۱۵ آیات ہیں۔
وجه تسمیه:
آیت نمبرا میں ہے: والشمس وضحها
( سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی ) سورج کی قسم کھانے کی بنا پر اس سورت کو سورہ شمس کہا جاتا ہے۔
اس سورت کا اصل مقصود نیکیوں کی ترغیب اور معاصی سے بچاؤ اور تحذیر ہے۔
سات چیزوں کی قسم:
اس سورت کی ابتداء میں تکوینی مخلوقات میں سے سات چیزوں کی قسم کھائی ہے۔ جو سب کی سب اللہ کی قدرت اور وحدانیت کے آثار ہیں۔ یعنی
۱۔ سورج ۲۔ چاند ۳۔ دن ۴۔ رات ۵۔ آسمان ۶۔ زمین ۷۔اور نفس انسانی۔
ان چیزوں کی قسم کھا کر فرمایا ہے:
کہ اگر انسان اپنے رب سے ڈرے اور اپنے نفس کا تزکیہ کرلے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور اگر اس کی تربیت سے غفلت اختیار کرے اور اس کو گندگی میں پڑا رہنے دے تو نا کام ہو جاتا ہے۔
کون کی صلاحیت کو بروئے کار لاتا ہے:
اللہ نے انسان کے اندر نیکی اور بدی دونوں کی صلاحیت رکھی ہے۔ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ کون سی صلاحیت کو بروئے کار لاتا ہے۔
قوم نمود:
اس تفصیل کے بعد یہ سورت ہمارے سامنے مثال اور نمونہ کے طور قوم نمود کا قصہ بیان کرتی ہے۔ جس نے اپنے نفس کا تزکیہ نہ کیا۔ بلکہ اسے معاصی کا عادی بنا دیا۔ جس کی وجہ سے وہ ہلاکت کے مستحق ہو گئے۔