Surah At-Tur Ka Khulasa – surah tur with urdu translation pdf | (سورة الطور) | Khulasa E Quran

سورة الطور ترتیبی نمبر 52 نزولی نمبر 76

surah tur with urdu translation pdf

مکی سورت : سورہ طور مکی ہے۔
آیات : اس میں ۴۹ آیات اور ۲ رکوع ہیں۔

Surah At-Tur Ka Khulasa - surah tur with urdu translation pdf | (سورة الطور) | Khulasa E Quran
Surah At-Tur Ka Khulasa – surah tur with urdu translation pdf | (سورة الطور) | Khulasa E Quran

وجه تسمیه :

پہلی آیت میں ہے: والطور
اللہ جل شانہ نے کوہ طور کی قسم کھائی ہے۔ اس کوہ طور کی نسبت سے اس سورت کا نام سورۃ طور رکھا گیا۔

سورت کی ابتداء:

اس سورت کی ابتداء میں پانچ قسمیں کھا کر فرمایا:
” بے شک تیرے رب کا عذاب واقع ہو کر رہے گا اسے کوئی بھی ٹال نہیں سکتا”

دلوں پر قرآن کی تاثیر:

ان آیات کی تفسیر کے ضمن میں بعض مفسرین نے دلوں پر قرآن کی شدت تاثیر کے حوالے سے:
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ:
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کا واقعہ لکھا ہے کہ وہ زمانہ کفر میں بدر کے قیدیوں کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کے لیے مدینہ منورہ آئے وہ جب پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نماز مغرب میں سورۃ طور کی تلاوت فرما رہے تھے۔
جب آپ ﷺ نے آیت 7 پڑھی۔ جس کا ترجمہ ہے :
” بے شک تیرے رب کا عذاب واقع ہو کر رہے گا۔”
تو حضرت جبیر رضی اللہ فرماتے ہیں:
” مجھے یوں لگا کہ میرا دل پھٹ جائے گا چنانچہ میں نے نزول عذاب کے ڈرسے اسلام قبول کر لیا ۔
جب آپ مسلم نے آیت ۳۵ اور ۳۶ تلاوت فرمائی جس میں اللہ تعالیٰ سوال فرماتے ہیں:
” کیا یہ کسی کے پیدا کیے بغیر ہی پیدا ہو گئے یا انہوں نے خود ہی اپنے آپ کو پیدا کر لیا یا انہوں نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے۔”
تو فرماتے ہیں:
“کہ یہ آیات سن کر مجھے خیال ہوا کہ میرا دل اور ہوش و حواس اڑ جائیں گے ۔”

حضرت عمر :

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے:
کہ ایک شب مکہ معظمہ کے گلی کوچوں میں طواف کرتے ہوئے ان کا گذر ایک مسلمان کے گھر کے پاس سے ہوا جو کہ نماز میں سورہ طور کی ابتدائی آیات تلاوت کرتے ہوئے اس آیت تک پہنچا “ان عذاب ربك لواقع ” تو آپ دراز گوش(گدھے) سے اتر پڑے اور کافی دیر تک ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے رہے۔ پھر ایک مہینہ تک آپ گھر ہی میں رہے لوگ آپ کی عیادت کے لیے آتے تھے مگر انہیں آپ کی بیماری کا سبب معلوم نہ تھا۔

قرآن کی تلاوت اور سماع غور و تدبر سے:

تاثیر قرآن کے بے شمار واقعات پیش کیے جاسکتے ہیں۔ مگر تمام واقعات کا جمع کرنا مقصود نہیں۔ اصل مقصد یہ ہے کہ ہم ان واقعات سے سبق حاصل کریں اور ہم بھی قرآن کی تلاوت اور سماع غورو تدبر سے کریں تا کہ ہمارے دل بھی متاثر ہوں۔

متقین کا دائمی مسکن:

اس کے بعد یہ سورت متقین کے دائمی مسکن یعنی جنت کا تذکرہ کرتی ہے۔ کہ وہاں انہیں حور و غلمان لذیذ پھل گوشت اور لبا لب جام جیسی نعمتیں مہیا ہوں گی۔
پھر وہ آپس میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں گے:
ہم اس سے پہلے اپنے گھر والوں کے درمیان ڈرا کرتے تھے۔ پس اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں تیز گرم ہواؤں کے عذاب سے بچالیا ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے۔ بے شک وہ محسن اور مہربان ہے۔

دعوت کے بارے میں مشرکین کا موقف :

اگلی آیات میں یہ سورت حضور اکرم ﷺ کی دعوت کے بارے میں مشرکین کے موقف کی وضاحت کرتی ہے۔ کہ وہ آپ (ﷺ) کے ساتھ استہزاء کرتے تھے اور آپ (ﷺ) کو کا ہن اور مجنون قرار دیتے تھے۔ اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ آپ دعوت و تذکیر کا سلسلہ جاری رکھیں یہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

سوت کا اختتام :

سورت کے اختتام پر:
۱۔ مشرکین کے باطل خیالات کی تردید کی گئی ہے۔
۲۔ الوہیت اور وحدانیت پر دلائل قائم کیے ہیں۔
۳۔ اور ان احمقوں کی مذمت کی گئی ہے جو ملائکہ کواللہ کی بیٹیاں کہتے تھے۔
۴۔ حضور اکرم ﷺ کو تبلیغ ودعوت میں صبر کرنے اور اللہ کی تسبیح و تحمید کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
۵۔ اور یہ خبر دی گئی ہے کہ اللہ آپ کی حفاظت کرے گا۔
۶۔ اور ظالموں کو دو عذابوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایک دنیا کا عذاب اور دوسرا آخرت کا عذاب۔

 

Related searches
1>surah tur with urdu translation pdf
3>surah waqiah pdf with urdu translation
6>surah quran with urdu translation
7>surah zariyat with urdu translation
8>surah qamar with urdu translation

Leave a Comment