اس کے گوشت کے بارے میں نسائی نے اپنی سنن میں عبداللہ ابن عمرو سے ایک حدیث روایت کی ہے
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی گورے یا اس سے بڑی کسی چیز کو ناحق مارے گا تو اللہ تعالی اس کے بارے میں سوال کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ رسول خدا اس کا حق کیا ہے ۔۔۔؟؟؟
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کو ذبح کرکے کھاؤ اور اس کا سر کاٹ کے پھینکا نہ کرو
اس کا گوشت گرم خشک ہوتا ہے دست بستہ کرتا ہے قوت جماع کو بڑھاتا ہےاور اس کا شوربہ پاخانہ نرم کرتا ہے جوڑوں کے لئے مفید ہےاگر اس کے دماغ کے مغز کو سونٹھ اور پیاز کے ساتھ پکا کر استعمال کیا جائے تو جماع کی خواہش کو ابھارتا ہے اور اس سے خراب خلط پیدا ہوتی ہے