سفرجل (یعنی بہی )
امراض معدہ علاج نبویﷺ اور جدید سایٔنس
ابن ماجہ نے اپنی سنن میں اسماعیل بن محمد طلحی کی حدیث کو نقل کیا ہے جس کو اسماعیل نے نقیب بن حاجب سے اور نقیب نے ابوسعید سے اور انہوں نے عبدالملک زبیری سے اور عبدالملک نے طلحہ بن عبید اللہ سے روایت کیا ہےحضرت طلحہ کا بیان ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک بہی تھی مجھے دیکھ کر آپ نے فرمایا آجاؤ طلحہ اسے لے لو اس لیے کہ یہ دل کو طاقت دیتی ہےاسی حدیث کو نسائی نے دوسرے طریقے سے بیان کیا ہےطلحہ نے بیان کیا کہ میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہواتو نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف فرما تھے آپ کے ہاتھ میں ایک بہی تھی جس کو آپ الٹ پلٹ کر رہے تھے جمعہ آپ کے پاس بیٹھ گیا تو آپ نے بہی میری طرف بڑھائ اور فرمایا کہ ابوطلحہ ذرا اسے لے لو اس لئے کہ یہ دل کو طاقت دیتی ہے سانس کو خوشگوار بناتی ہے اور سینے کی گرانی دور کرتی ہے
بہی کے متعلق اور بھی بہت سے احادیث مروی ہیں لیکن یہ حدیث سب سے عمدہ ہے دوسری حدیثیں صحیح نہیں ہیں بہی کا مزاج ٹھنڈا خشک ہے اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا مزاج بھی بدلتا رہتا ہے مگر تمام بہی سرد اور قابض ہوتی ہیں
معدہ کے لیے فائدہ مند ہے
Maida Ki Bimari Aur Unka Ilaj
میٹھی دہی میں ٹھنڈک اور خشکی کم پائی جاتی ہے اور زیادہ معتدل ہوتی ہےجبکہ کھٹی بہی میں قبض ٹھنڈک اور خشکی بہت زیادہ ہوتی ہےبہی کی ساری قسمیں پیاس کو بجھاتی ہیں قے کو روکتی ہیں اور پیشاب آور ہوتی ہیں پاخانہ بستہ کرتی ہیں
آنتوں کے زخم کے لیے نافع ہے خون کے سیلانی ہیضہ اور متلی میں مفید ہےاگر اس کو کھانے کے بعد استعمال کیا جائے تو تبخیر سے روکتی ہے اور اس کی سوختہ شاخیں اور دھلے ہوئے پتے تو تیاء کی طرح فوائد رکھتے ہیں اگر اس کو کھانے سے پہلے کھایا جائے تو اس سے قبض ہوتا ہے اور کھانے کے بعد استعمال کرنے سے بخانہ نرم کرتا ہے اور فضلات کو جلد خارج کرنے میں بے مثل ہے
maida ka ilaj tib e nabvi | معدے کی گرمی کا علاج | sund k faidy in urdu | سونٹھ کا مزاج | Ginger
اس کا زیادہ استعمال اعصاب کے لیے نقصان دہ ہےقولنج پیدا کرتا ہے معدہ میں پیدا ہونے والی صفرا کی حرارت کو کم کرتا ہےاگر اس کو بھون لیا جائے تو خشونت کم ہوجاتی ہے اور ہلکا بھی ہو جاتا ہے اور اس کے بیچ میں گڑھا کرکے اس کا تخم نکال لیا جائے اور اس میں شہد ملا کر گوندھے ہوئے آٹے پر اس کو لیپ کر دیں پھر اس کو گرم بھوبھل پر سینک دیں تو بے حد مفید ہوگا
شہد کے ساتھ اس کو بھون کر یا پکا کر استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے اس کا بیج حلق اور سانس کی نالی کے خشونت کو دور کرتا ہے