زیت یعنی زیتون
زیتون کا تیل استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد
ارشاد باری تعالی ہے
وہ زیتون کے مبارک درخت سے جلایا جاتا جونہ یورپ کی جانب ہے نہ مغرب کی جانب بلکہ عین بیچوں بیچ ہے اس کا تیل اتنا صاف ہوتا ہے کہ خود بخود جلنے کو ہوتا ہے اگرچہ اس کو آگ نہ چھوئے
ترمذی اور ابن ماجہ میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا آپ نے فرمایازیتون کے تیل کو کھاؤ اور اس کو لگاؤ اس لئے کہ یہ ایک مبارک درخت سے حاصل کیا جاتا ہے
اور بیہقی اور ابن ماجہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے مرفوعاً روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایازیتون کےتیل کو بطور سالن استعمال کرو اور اس کا تیل لگاؤ اس لئے کہ یہ ایک مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے
زیتون پہلے درجہ میں تر ہے ؛اس کو خشک کہنے والوں کی بات صحیح نہیں ہے اور روغن زیتون زیتون ہی کی طرح ہے پختہ زیتون کارس نہایت عمدہ اور بہتر ہوتا ہے اور نیم پختہ سے نکلنے والا تیل سرد خشک ہوتا ہے
Zaitoon Khane Aur zaitoon Ka Tail Peene Ke Fayde In Urdu
اور سرخ زیتون دونوں کے مابین متوسط ہوتا ہے سیاہ زیتون گرم کرنے والا ہوتا ہے اور اسی میں اعتدال کے ساتھ تر ہوتے ہیں ہر قسم کے زہر میں مفید ہے دست آور ہے پیٹ کے کیڑوں کو نکالتا ہے
پرانا روغن زیتون بہت زیادہ گرم کن اور محلل ہوتا ہے
اور جو پانی کے ذریعہ سے نکالا جاتا ہے اس میں حرارت کم ہوتی ہے اور وہ زیتون کا تیل لطیف تر اور نفع بخش ہوتا ہے
اس کی تمام قسموں سے جلد میں نرمی اور ملائمت پیدا ہوتی ہے اس طرح یہ بالوں کی سفیدی کو بھی روکتے ہیں
Best female Perfume In The World | ریحان (خوشبو | Best Perfumes Of All Time | رسولﷺ کی خوشبو