Anar khane Ke fayde in Urdu | انار کے فوائد | Maida ka ilaj tib e nabvi | معدہ اور جگر کا علاج

رومان یعنی انار

انار کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے

 

ان دونوں( یعنی جنتوں )میں پھل کھجوریں اور شیریں انار ہوں گے

معدہ اور جگر کا علاج

اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے موقوف اور مرفوع روایت ہےکہ تمہارا یہ انار جہاں کہیں بھی ہے یہ جنت کے دانہ سے قلم لگایا ہوا ہےاس حدیث کا موقوف ہونا زیادہ قرین قیاس ہے حرب غیرہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے نقل کیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ انار کو اس کے بیج کے باریک چھلکوں کے ساتھ کھاو اس لئے کہ یہ معدہ کی صفائی کرتا ہےمیٹھا انار گرم تر ہوتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے اور معدہ کے لیے عمدہ ہوتے ہیں اس لئے کہ انار میں معمولی قبض ہوتا ہے

حلق سینہ اور پھیپھڑے کے لئے نفع بخش ہے کھانسی کے لیے مفید ہے اس کا رس پاخانہ کو نرم کرتا ہے اور بدن کو عمدہ انداز میں غذائیت دیتا ہے بہت جلد سرایت کرتا ہے اور تحلیل ہو جاتا ہے اس لئے کہ اس میں رقت اور لطافت پائی جاتی ہے معدہ میں معمولی حرارت اور ریاح بھی پیدا کرتا ہےاسی وجہ سے یہ قوت باہ کے لئے مقوی ہے بخار زدہ لوگوں کے لئے مناسب نہیں اس میں عجیب خاصیت چھپی ہوئی ہے اگر اس کو روٹی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو معدہ کی خرابی سے نجات دلاتا ہے

(ترش انار)

Anar khane Ke fayde in Urdu

 

ترش انار ٹھنڈا اور خشک ہوتا ہے معمولی قابض ہے سوزش معدہ کے لیے مفید ہے پیشاب آور ہےاس میں دوسری دواؤں کی بنسبت پیشاب لانے کی زیادہ صلاحیت موجود ہے صفرا کو سکون بخشتا ہےاسہال کو بند کرتا ہے قےکو روکتا ہے اور رطوبات ردیہ کو کم کرکے معتدل بناتا ہےجگر کی حرارت کو بھجاتا ہے تمام اعضائے جسمانی کو تقویت پہنچاتا ہے صفراوی خفقان میں مفید ہے


دل کی بہت سی بیماریوں میں شفا بخش ہے فم معدہ (معدہ کے منہ) کے لئےنافع  معدہ کو تقویت دیتا ہے اور معدہ کے رطوبات رد یہ کونکال پھینکتاہے صفراء اور خون کی حرارت کو دور کرتا ہےانار کے بیج کے باریکمیں چھلکے کے ساتھ اس کا مشروب حاصل کیا جائے اور اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر پکایا جائے جب مرہم کی طرح ہو جائے تو آنکھوں میں سرما کی طرح لگایا جائے تو یہ ان کی زردی کو ختم کرتا ہے اور آنکھوں کے رطوبات غلیظ کو صاف کرتا ہےاور اگر اس کو مسوڑھوں پر لگایا جائے تو منہ آنے کی بیماری کے لیے مفید ہے

 

معدہ اور جگر کا علاج

اگرشیریں اور ترش دونوں طرح کے انار کو اس کے چھلکے کے ساتھ نچھوڑ کر استعمال کیا جائے تو دست لانے کے لئے مفید ہے اور صفراوی گندے رطوبات کو نیچے لانے میں غیر معمولی تاثیر رکھتا ہےسہ روزہ بخاروں میں نافع ہےکھٹا میٹھا انار مزاج اور نفع دونوں کے اعتبار سے متوسط ہے یہ ترش انار کی لطافت کے زیادہ قریب ہےانار دانہ کو شہد میں ملا کر اس کا طلاءکرنا انگلی کےسروں کی سوجن اور بڑے خبیث پھوڑھوں کے لیے مفید ہےاور اس کی شگوفے زخموں کے لیے نافع ہیں
اطباء کا یہ قول مشہور ہے کہ جو انار بستانی کے تین شگوفے ہر سال نگل لے تو اس کو پورے سال آشوب چشم سے نجات مل جائے گی

Agar Khane Me Makhi Gir Jaye | مکھی وغیرہ کا کھانے کی اشیاء میں گر جانا | Tab e nabvi

Leave a Comment