سورۃ المزمل کے فضائل ۔
ہلاکی دشمن کے لیے ۔
اگر بکرا عید یعنی عید الاضحی کے روز غسل کر کے عید کے دن مسجد کے راستے کی خاک اور پرانی قبر کی مٹی اور کمہار کا او کی خاک لے کر نو مرتبہ سورۃ مزمل پڑھ کر ان چیزوں پر دم کرے اور اپنے دشمن کے گھر کی طرف اٹھ دے انشاء اللہ تعالی دشمن ہلاک تباہ و برباد ہو جائے گا ۔
نوٹ ۔
یہ عمل شرعی عوزر اور ضرورت کے تحت اردو حدود کے اندر کرنا چاہیے ۔ حدود کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے بہتر تو یہ ہےکیسی بہترین عالم سے مشورہ کر کر یہ عمل کیا جائے ورنہ قتل کا گناہ ۔ اور دنیا اور آخرت کی تباہی کا شکار الگ ہوگا ۔
برائے مغلوبی دشمن ۔
دشمن کو زیر کرنے کے لیے بعد نماز فجر بغیر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے ۔ سورۃ مزمل 21مرتبہ پڑھ کر راہی کے دانوں پر دم کر کے انہیں جلا دیں انشاء اللہ تعالی دشمن مغلوب ہوجائے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔
نمبر تین ۔
بیماری سے شفا کے لیے بہترین عمل ۔
اگر گیارہ مرتبہ روزانہ سورۃ مزمل کسی بیمار پر پڑھ کر دم کرتا رہے انشاء اللہ تعالی بہت ہی جلد صحت یاب ہوگا اور اس کی اس بیماری سے جان چھوٹ جائےگی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ۔
بچے کی عمر درازی لمبی عمر کے لیے بہترین عمل ۔
جس شخص کے اکثر بچے مر جاتے ہوں تو اس شخص کو چاہیے کہ سات مرتبہ سورۃ مزمل پڑھ کر سپاری چھالیہ ثابت پر دم کر کے اس میں سوراخ کرکے بچے کے گلے میں ڈال دیں انشاء اللہ تعالی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بچے کی عمر لمبی ہو جائے گی ۔اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور قرآن پاک کے ذریعہ ہماری ہر پریشانی کو دور فرمائے آمین