عذاب قبر سے بچنے کے لئے سورۃ ملک روزانہ عشاء کی نماز کے بعد باوضو پڑھ لیا کریں انشاء اللہ تعالی عذاب قبر سے محفوظ رہے گا ۔اور یہ سورت اس کے لیے کل قیامت کے دن سفارش کرے گی اور اسے جنت میں لے کے جائےگی جو اس کی روزانہ پابندی سے تلاوت کرتا ہے ۔ اس سورت کو روزانہ پڑھنا قبرسے نجات دلائے گا ۔اگر یہ سورت کسی مریض پر پڑھی جائے تو تین روز صبح و شام اس کی تلاوت کرے تو وہ مریض صحت یاب ہو گا ان شاء اللہ تعالی ۔