سورۃ الممتحنہ کے فائدے ۔
خاوند سے طلاق لینا ۔
شرعی عوزر کی وجہ سےعورت اپنے خاوند سے طلاق لینا چاہ رہی ہو تو اس کو چاہیے کہ گیارہ روز تک باوضو سورۃالممتحنہ گیارہ مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ تعالی طلاق کی صورتحال پیدا ہوجائے گی ۔
شیطانی وسوسوں سے نجات کے لئے ۔
اگر کسی شخص کو شیطانی وسوسے آتے ہوں تو اس شخص کو چاہئے کہ باوضو سورۃالممتحنہ روزانہ ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھے انشاء اللہ تعالی شیطانی وسوسے اس سے دفع ہو جائیں گے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور یہ شیطانی وسوسوں کو ختم کرنے کے لیے بہت بہترین عمل ہے ۔
دشمن کے خوف کو دور کرنے کے لئے
۔اگر کسی شخص کو دشمن کا خوف ہو اور وہ اس سے لرزتا ہو ڈرتا ہو اور اسے دشمن کا ڈر لگا رہتا ہو تو اس کو چاہئے کہ سورۃ الممتحنہ روزانہ صبح کی نماز کے بعد پڑھ لیا کریں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دشمن کا خوف دور ہو جائے گا روزانہ فجر کی نماز کے بعد دو مرتبہ پڑھ لیا کریں یہ بہت بہترین عمل ہے دشمن کے خوف کو دل سے نکالنے کے لیے اور دشمن اس کے آگے جھک جائے گا ۔
بد زبان عورت کی اصلاح کے لئے ۔
اگر کوئی عورت بہت زیادہ بد زبان ہو اور وہ بد زبانی سے باز نہ آتی ہو تو اس عورت کے لیے چاہیے کہ باوضو سورت ممتحنہ سفید کاغذ پر لکھ کر اور اسے پانی میں گھول کر اسے پلا دیا جائے انشاء اللہ تعالی وہ عورت اللہ تعالی کے فضل و کرم سے زبان چلانا بند ہو جائے گی یہ عمل اس کی زبان کو بند کرنے کے لئے بہت مفید ہے ۔
شیطانی کاموں اور گناہوں سے بچنے کے لیے ۔
اگر کوئی شخص شیطانی کاموں اور گناہوں کے اندر مبتلا ہو اور وہ ان سے جان نہیں چھڑا پا رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ سورۃالممتحنہ روزانہ پانچ مرتبہ باوضو پڑھے انشاء اللہ تعالی اس سورت کی برکت سے چند ہی دنوں کے اندر وہ شیطانی کاموں اور گناہوں سے محفوظ رہے گا بچہ جائے گا چھوڑ دے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور یہ سورت گناہوں کو چھوڑنے کے لئے بہت مجرب عمل ہے اللہ تعالی ہم سب کو قرآن پاک خوب پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔میرے بھائی یہ چھوٹے چھوٹے سے عمل ہیں لیکن ان کے فضائل بہت زیادہ ہے تو ہم کوشش کریں کہ اپنی زندگی کے اندر قرآن پاک کو لے کر آئی اور اس سے اپنے مسائل حل کروائیں قرآن پاک کے ذریعے اپنی بیماریوں کے مسئلہ حل کروائیں اپنی عادتوں کو صحیح کروائیں بنائے سب بھائی کوشش کریں گے انشاء اللہ تعالی کے ہم قرآن پاک کو صحیح معنوں کے اندر پڑھیں گے بھی اور اس کو خوب سمجھیں گے بھی اللہ تعالی ہم سب کو اپنے دین کے لئے قبول فرمائے آمین ۔