Alerji Ka Ilaj In Urdu Wazifa| الرجی کا مکمل علاج

حرف (یعنی دانہ رشاد )

ابو حنیفہ دنیوری نے لکھا ہے کہ یہ وہی بیج ہے جس کو لوگ بطور دوا استعمال کرتے ہیں اور یہ ثفا ہے جس کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے اس کے پودے کو حرف کہتے ہیں اور عوام اسے تخم رشاد کہتے ہیں ابو عبید کا بیان ہے کہ ثفاءحرف کا ہی دوسرا نام ہے اوروہ حدیث جس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اسے ابوعبیدہ و غیرنے حدیث ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے مرفوعاً روایت کیا ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ دو تلخ چیزوں میں کس قدر شفاء ہے صبر اوتخم رشاد میںmابوداؤد نے اپنی مراسیل میں اس کو بیان کیا ہےاس کا مزاج تیسرے درجہ میں خشک گرم ہے یہ گرمی پیدا کرتا ہے پاخانے کو نرم کرتا ہے پیٹ کے کیڑے اور کدو دانے کو نکالتا ہے ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے

  • Alerji Ka Ilaj In Urdu Wazifa

شہوت جماع کو زیادہ کرتا ہے تر خارش اور بھنسیاں داد کو جڑ سے ختم کرتا اور اگر شہد کے ساتھ ملا کر اس کا لیپ کیا جائے تو ورم طحال کو تحلیل کرتا ہےاگر اس کو مہندی کے ساتھ جوشاندہ بنا کر پلائیں تو سینے کو مواد ردیہ کو صاف کرتا ہے
اور اسی جوشاندہ کے پینے سے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے بھی آرام ملتا ہے اور اگر کسی جگہ پر اس کا بخور کیا جائے تو کیڑے مکوڑے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں بالوں کے گرنے کو روک دیتا ہے اگر جو کا آٹا اور سرکہ سے ملا کر اس کا لیپ کیا جائے تو عرق النسا کے لیے مفید ہے اوراورام کو بالآخر تحلیل کرتا ہےاگر پانی اور نمک کے ساتھ اس کو پھوڑوں پر لگایا جائے تو اسے پکا دیتا ہے

اور تمام اعضاء کے استرخاء کو روکتا ہے قوت باہ بڑھاتا ہے کہ کھانے کی خواہش پیدا کرتا ہے منہ کے اندر کے خلا کی سوجن دمہ اور صلابت طحال کے لئے بے حد مفید ہے پھیپھڑوں کو صاف کرتے ہیں

حیض آور ہے عرق النساء کے لئے بہت فائدہ مند ہے اور اگر اس کو پیا جائے کہ اس کا حقنہ لگایا جائے توسرین کے سرےکا درد ختم ہو جاتا ہے کیونکہ حقنہ سے فضولات ختم ہو جاتے ہیں اور سینے اور پھیپھڑے کے لیسدار بلغم کو ختم کرکے صاف کر دیتا ہے
اگر اس کا سفوف پانچ درہم کی مقدار گرم پانی سے استعمال کریں تو پاخانہ نرم کرتا ہے ریاح یعنی ہوا کو تحلیل کرتا ہے اور ٹھنڈک سے ہونے والے درد قولنج کو دور کرتا ہےاگر اس کےسفوف کو پیا جائے تو برص کے لئے مفید ہے اگر اس کو سرکہ کے ساتھ ملا کر برص اور جسم کے سفید داغ پر لگایا جائے تو دونوں کے لیے بہت زیادہ نفع بخش ہےٹھنڈک اور بلغم کی وجہ سے پیدا ہونے والے درد سر میں بہت زیادہ نافع ہےاگر اس کو بھون کر پیا جائے توقبض کو ختم کر دیتا ہے

بالخصوص اس کا سفوف کئے بغیر استعمال تو اور زیادہ مفید ہے اس لیے کہ بھوننے کے بعداس کا لیس دار مادہ ختم ہو جاتا ہے
اگر پانی میں پکا کر اس سے سر دھویاجائے تو سر کو میل کچیل اور لیس دار رطوبات کو صاف کر دیتا ہےحکیم جالینوس نے لکھا ہے کہ اس کی قوت رائی کے دانے کی طرح ہے اسی لئے سرین کے درد میں جس کو عرق النساءکہتے ہیں اس کی سینکائ(دھویں دینا) اسی طرح سر درد میں بھی نافع ہے اگر ان بیماریوں میں سے کسی ایک بیماری میں بھی گرم کرنے کی ضرورت پڑے تو یہ مفید ہے اسی طرح رائی کے تخم سے یعنی بیج سے سینکائ کرنا بھی مفید ہےاور کبھی دمہ کے مریضوں کی دواؤں میں بھی اس کو ملایا جاتا ہے تاکہ اخلاط غلیظ کو پوری طرح ختم کر دے جس طرح تخم رائ اس کو جڑ سے ختم کردیتا ہے لہٰذا یہ ہر طرح سے رائی کے بیج کے مشابہ اور برابر ہے

Leave a Comment