حضورﷺ کے پسندیدہ ترین پکوان کو پکانا سیکھیں
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو تمام عورتوں پر ایسی ہی فضیلت حاصل ہے جیسی ثرید کو تمام دوسرے کھانوں پر فضیلت ہےثرید اگرچہ مرکب ہوتی ہے جس کی ترکیب کے اجزا روٹی اور گوشت ہوتے ہیں چنانچہ روٹی تمام غذاوں میں اعلی ترین غذا ہے اور گوشت تمام سالنوں کا سردار ہے تو جب دونوں کو ملا دیا جائے تو اس کی فضیلت کا پوچھنا ہی کیا ہے
ثريد in english
روٹی اور گوشت میں سے کون افضل ہیں اس سلسلہ میں لوگوں کے خیالات مختلف ہیں لیکن صحیح بات یہ ہے کہ روٹی کی ضرورت بہت زیادہ پڑتی ہے اور وہ سب کے لئے یکساں طور پر مطلوب ہے اور گوشت افضل اور بہت عمدہ چیز ہے دوسری غذاؤں کے مقابل اس کو جوہربدن سے زیادہ مناسبت ہے
نیز یہ جنتیوں کا کھانا بھی ہے اسی وجہ سے اللہ تعالی نےان لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا جنہوں نے سبزی ککڑی لہسن دال اور پیاز کا مطالبہ کیا تھا اور من و سلویٰ سے گھبرا گئے تھےکیا تم لوگ اچھی چیز کے بدلے ادنیٰ چیز لینا چاہتے ہواکثر سلف صالحین نے فوم سے مراد گندم لیا ہے اس تقدیر کی بنیاد پر اس آیت کے اندر اس بات کی صراحت ہے کہ گوشت گندم سے کہیں بڑھ کر ہے