Khansi Ka Ilaj In Urdu | Lahsun Khane Se Kya Hota Hai | Lahsun Khane Ka Tarika | لہسن سے مردانہ طاقت

ثوم یعنی لہسن

 

یہ پیاز کے انداز کا ہوتا ہے اور حدیث میں مذکور ہے کہ جو اسے کھانا چاہے اسے چاہیے کہ اس کو پکا کر اس کی بو ختم کر لے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بطور ہدیہ کھانا آیا جس میں لہسن تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کو بھیج دیا ابو ایوب نے عرض کیا کہ اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو اس کو نا پسند کرتے ہیں اور میری طرف اسے بھیج کر کھانے کی دعوت دیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس ذات اقدس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم نہیں کرتےاس کا مزاج چوتھے درجے میں گرم خشک ہے انسانی جسم میں اس سے بڑی گرمی پیدا ہوتی ہیں اور اس کے استعمال سے خاصی خشکی پیدا ہوتی ہےٹھنڈے مزاج والوں کے لیے بہت نفع بخش ہے اسی طرح جس کا مزاج بلغمی ہوجس کو فالج ہونے کا خطرہ ہو ان کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہےیہ منی کو خشک کرتا ہے سدوں کو کھولتا ہےغلیظ ریاح کو تحلیل کرتا ہے کھانا ہضم کرتا ہے

 

لہسن سے مردانہ طاقت

 

اس کی وجہ سے دست لگ جاتے ہیں اور یہ پیشاب آور ہے کیڑے مکوڑوں کے ڈنک اور ہر طرح کے سردردوں میں تریاق کا کام کرتا ہے اور اگر اس کو پیس کر سانپ کے کاٹے ہوئے یا بچھو کے ڈنک مارنے کی جگہ پر اس کا لیپ کر دیا جائے تو نفع دے گا اور سارا کا سارا زہر کھینچ لے گا یہ بدن کو گرم رکھتا ہے اور حرارت عزیزی کو بڑھاتا ہےبلغم ختم کرتا ہے اپھارہ کو تحلیل کرتا ہے حلق کو صاف رکھتا ہے اور اکثراجسام کے لئے محافظ صحت ہے

 

پانی کے تغیر کے اثرات کو ختم کرتا ہے اور پرانی کھانسی کے لئے مفید ہے اس کو کچا اور پکا کر اور بھون کر استعمال کیا جاتا ہے ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے سینے میں ہونے والے درد کے لیے نافع ہے حلق میں پھنسے جونک کو نکال پھینکتے ہیں اور اس کو پیس کر سرکہ نمک اور شہد کے ساتھ آمیزش کر کے کھوکھلے داڑھ پر رکھا جائے تو اسے ریزہ ریزہ کر کے گرا دیتا ہے اور اگر داڑھ میں درد ہو تو درد کو ختم کرتا ہے

 

اگر اس کا سفوف 2گرام شہد کے پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بلغم اور پیٹ کے کیڑوں کو نکالتا ہے اور بدن کے سفید داغ پر شہد کے ساتھ اس کو لگانے سے فائدہ ہوتا ہے

 

لہسن کے نقصانات

لہسن نقصان دہ بھی ہوتا ہے دردسر پیدا کرتا ہے دماغ اور نگاہوں کوضرر ہوتا ہے نگاہ اور قوت باہ کو کمزور کرتا ہے تشنگی پیدا کرتا ہے صفرا کو جوش میں لاتا ہے گندہ ذہنی پیدا کرتا ہے اور اگر اس کے کھانے کے بعد برگ سداب چبا لیا جائے تو اس کی بدبو ختم ہو جاتی ہے

Leave a Comment