امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں ایک مرفوع اثرنقل کیا ہے کہ انبیاء میں سے کسی نبی نے اللہ تعالی سے اپنی غیر معمولی کمزوری کی شکایت کی تو اللہ تعالی نے ان کو انڈہ کھانے کا حکم دیا لیکن اس اثر کی صحت قابل غور ہے۔ ۔۔
نئے انڈے پرانے انڈوں سے عمدہ ہوتے ہیں اسی طرح مرغی کا انڈا دوسرے تمام پرندوں کے انڈوں کے مقابلے میں زیادہ معتدل ہوتا ہے اور کچھ نہ کچھ ٹھنڈک کی طرف مائل ہےقانون کے مصنف نے اس کی زردی کو گرم اور تر لکھا ہے یہ عمدہ اورصالح خون پیدا کرتا ہے اور کچھ نہ کچھ غذا کے طور پر کام کرتا ہے اگر انڈے کو ابال کر استعمال کیا جائے تو وہ معدہ سے تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب جاتا ہے
ایک دوسرے طبیب نے لکھا ہے کہ مرغی کے انڈے کی زردی درد میں سکون دیتی ہے حلق اور سانس کی نالی کو چکنا اور ملائم کرتی ہے اور یہ حلق کے امراض یعنی کھانسی پھیپھڑے گردے اور مثانہ کے زخموں کے لئے نفع بخش ہے اس کے استعمال سے حلق کی خشکی ختم ہو جاتی ہیں اور خاص کر میٹھے بادام کے تیل کے ساتھ اس کا استعمال اور بھی نفع بخش ہے مواد سینہ کو پختہ کر کے اس کو نرم کرتا ہے اور حلق کی خشونت کے لئے مسہل ہے اگر آنکھ میں گرم ورم ہو جائیں اور اس سے درد ہو تو انڈے کی سفیدی کے چند قطرے آنکھ میں ٹپکانے سے درد ختم ہوجائے گا اور آنکھ میں ٹھنڈک پہنچنے کی وجہ سے سکون ملے گا اور آتش زدہ جلد پر اس کے لیپ کرنے سے لو سے حفاظت ہوگی
اگر گوند کے ساتھ اس کو ملا کر پیشانی پر لیپ کیا جائے تو نزلہ کے لیے مفید ثابت ہوگامصنف قانون شیخ بو علی سینا نے دل کی دواؤں میں اس کا ذکر کیا ہےاور لکھا ہے کہ اگرچہ یہ دل کی عام دواؤں میں سے نہیں ہے پھر بھی اس کی زردی کو تقویت قلب میں خاص مقام حاصل ہے اس لئے کہ اس میں تین خوبیاں پائی جاتی ہیں
پہلی یہ کہ یہ بہت جلد خون بن جاتی ہے
دوسری خوبی اس میں یہ ہے کہ فضلہ کی مقدار کم ہوتی ہے
تیسری یہ کہ اس سے پیدا ہونے والا خون دل کی غذائیت کے کام آنے والے خون کی طرح ہلکا ہوتا ہے
تیزی کے ساتھ دل کی جانب منتقل ہو جاتا ہے اس لیے جوہر روح کو تحلیل کرنے والے عام امراض کی تلافی کے لیے اسے سب سے مناسب مانا جاتا ہے کیونکہ اس سے بہت جلد تحلیل روح ہوتی ہے
2>Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج
3>Ajwa Khajoor Benefits |عجوہ کھجور اور اس کے بےشمار فوائد | ajwa khajoor ki pehchan