باذنجان (بینگن)
ایک موضوع حدیث جس کی نسبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط طریقے پر کی گئی ہے اس میں مذکور ہے کہ بینگن جس ارادہ سے کھائیں خوشی کے لئے مفید ہے انبیاء علیہم السلام کی طرف اس حدیث کی نسبت کرنا تو دور کی بات ہے کسی عقلمند کی جانب اس کلام کو منسوب کرنا صرف اور صرف بےوقوفی ہے
١ سیاہ
٢ سفید
اب اس کے مزاج کے بارے میں اختلاف ہے کہ یہ ٹھنڈا ہے یا گرم ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کا مزاج گرم ہے
اس کے استعمال سے سوداءکے اندر اضافہ ہوتے ہیں اور بواسیر ہوتی ہے اس طرح اس سے سدے پیدا ہوتے ہیں اور کینسر اورجذام جیسی مہلک بیماریاں رونما ہوتی ہیں
یہ چہرے کو سیاہ کرتے ہیں رنگ جگارتا ہے اس کے استعمال سے منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے البتہ جو سفید بینگن ہے وہ ان مضرات سے خالی ہے