اررّیعنی چاول
چاول کے پانی کے فوائد
چاول کے سلسلے میں لوگوں نے دوباطل موضوع حدیثیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہیں ان میں سے پہلی موضوع حدیث یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالو کان رجلالکان حلیما یعنی اگر چاول انسان ہوتا تو بہت بردبار ہوتااور دوسری حدیث یہ ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ دنیا میں جو چیز بھی زمین سے پیدا ہوتی ہے ان میں سے ہر ایک میں بیماری اور شفا دونوں ہی ہوتے ہیں بجز چاول کے اس میں صرف شفاء ہوتی ہے بیماری نہیں ہوتی ہم نے ان دونوں حدیثوں کو خاص طور پر محض تنبیہ اور بطور تحذیر یہاں بیان کردیا ہے تاکہ ان کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہ کی جائے اور اس کی نسبت کو غلط سمجھا جائے
چاول کا مزاج ہار یا بیس ہے یا گرم اور خشک ہے گندم کے بعد اناج میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے اور اس سے عمدہ ترین غلط پیدا ہوتی ہے اور پاخانہ کو معمولی طور سے سخت کرتا ہے مقوی معدہ ہے اور معدہ کی دباغت کرتا ہے اور مادہ میں ٹھہرا رہتا ہے ہندوستانی اطباء کا خیال ہے کہ چاول کو اگر گائے کے دودھ میں پکا کر استعمال کیا جائے تو یہ سب سے مفید اور عمدہ غذاثابت ہوگی جسم میں شادابی پیدا کرتا ہے منی بڑھاتا ہے زیادہ غذائیت اس سے حاصل ہوتی ہے اور یہ بدن کو نکھارتا ہے
Najaiz Mohabbat Khatam Karne Ka Wazifa | ناجائز محبت چھڑانے کا عمل | محبت دل سے نکالنے کا عمل
Anber Name Meaning In Urdu | عنبر کے متعلق شرعی تحقیق | فالج اور لقوہ کا علاج
Masoor Ki Daal Recipe In Urdu | مسور کی دال کے فائدے | مسور کی دال حدیث
Angoor Khane Ke Fayde In Urdu | انگور کھانے کے فوائد | Tib e nabvi