حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی مفرد داؤں اور غذاؤں کا بیان
یہ ایک سیاہ قسم کا پتھر ہوتا ہے جو اصفہان سے حاصل کیا جاتا ہے اثمد کا اعلی ترین پتھروہ ہوتا ہے جسے مغرب کے دوسرے ممالک سے بھی حاصل کیا جاتا ہے اثمد کی اعلی ترین قسم وہ ہے جو بہت جلد ریزہ ریزہ ہو جائیں اور اس کے ریزوں میں چمک ہو اور اس کااندرونی حصہ چکناہو اور گردوغبار سے پاک ہواس کا مزاج ٹھنڈا خشک ہوتا ہےنظر کے لئے نفع بخش اور مقوی ہوتا ہے۔ اور آنکھ کے اعصاب کو مضبوط کرتا ہے اور اس کی صحت کا ضامن ہوتا ہے زخموں کو مندمل کر کے پیدا شدہ گوشت کو نکال دیتاہے اور اس کے میل کچیل کو ختم کرکے اس کو جلا بخشتا ہے اگر پانی آمیزہ شہد میں سرمہ کو ملا کر استعمال کیا جائے تو درد سر ختم ہو جاتا ہے اور اگر اس کو باریک کر کے تازہ چربی میں آمیز کرکے جلے ہوئے حصے پر لگایا جائے تو خشک ریشہ نہیں ہوگا اور اسی طرح جلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے آبلے کو بھی ختم کر دیتا ہے اور خاص طور پر بوڑھےاور کمزور نگاہ والے لوگوں کے لئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے اور اگر اس کے ساتھ تھوڑا سا مشک ملا کر استعمال کیا جائے تو کمزور نظری کے لیے نفع بخش ہوتا ہے