موت کی عدت کے متفرق مسائل
اگر کسی آدمی نے نکاح کیا بغیر گواہوں کے پھر وہ مر گیا یہ عورت عدت کیسے گزارے گی عدت حیض والی گزارے گی یعنی طلاق والی یا شوہر کے فوت ہونے والی یعنی چار مہینے دس دن جو بیوہ کی عدت ہوتی ہے
جواب ایسی عورت عدت طلاق والی گزارے گی نہ کہ ایسے کے جس عورت کا شوہر مر جاے وہ چار مہینے دس دن گزارتی ہے اس عورت کی طرح اس کی عدت نہیں ہوگی بلکہ اگر وہ عورت حیض والی ہے تو اس کے تین حیض عدت ہوگی اگر اس کو حیض نہیں آتا اس کے تین مہینےعدت ہوگی اور اگر اس کو حمل ٹھہر گیا ہے تو وضع حمل کی عدت ہوگی
اگر کسی شخص نے ایسی عورت سے نکاح کیا کہ جس کی بہن اس آدمی کے ابھی نکاح میں موجود تھی زندہ سلامت پھر یہ آدمی مر گیا کیا اس عورت پر عدت طلاق والی ہوگی یعنی اس عورت والی کہ جس کو طلاق ہو جائے اور اس کی بھی وہی عدت ہو گی یا اس عورت کی طرح ہوگی کہ جس کا شوہر مر جائے اس کی عدت چار مہینے دس دن ہوتی ہے اس عورت کی عدت کیسے ہوگی
جواب ایسی عورت کہ جس کا نکاح اس کی ہمشیرہ کی موجودگی میں اس کے بہنوئی سے ہو گیا جب کہ ہمشیرہ بھی اس کے نکاح میں موجود تھی پھر شوہر مر گیا اس عورت کی عدت طلاق والی ہوگی یعنی اگر اس کو ماہواری آتی ہو تین ماہواریاں اس کی عدت ہوگی اگر اس کو ماہواری نہیں آتی تو تین مہینے اس کی عدت ہوگیاگر اس کو حمل ٹھہرا ہوا ہے تو وضع حمل اس کے عدت ہوگی
مسئلہ نمبر 3 کسی آدمی نے بیوی کو طلاق باءن دے دی پھر وہ مر گیا یہ عورت اب طلاق والی عدت پوری کرے گی یا بیوہ والی عدت پوری کرے گی
جواب دیکھا جائے گا ایام اگر طلاق کے زیادہ بنتے ہیں تو طلاق والی عدت گزارے گی اور اگر طلاق کے ایام طلاق کا دن زیادہ زیادہ نہیں بنتے بیوہ والی عدت پوری کرے گی یا نہیں چار مہینے دس دن
اگر شوہر نے بیوی کو طلاق رجعی دی اور عدت پوری نہیں ہوئی شوہر مر گیا تو یہ عورت عدت طلاق والی اس کی ہوگی یابیوہ والی اس کی عدت ہوگی
جواب اس عورت پر وفات کی عدت پوری کرنا لازم ہوگی نہ کہ طلاق والی عدت
مسئلہ نمبر 5 اگر کسی عورت کا شوہر مر جائے اور ان کو خبر نہ ہو اور یہاں تک کہ چار مہینے دس دن بعد پتا چلے کیا یہ عورت عدت دوبارہ گزارے گی کہ نہیں
جواب جس عورت کا شوہر مر گیا ہو اس کو پتہ نہ چلا ہو چار مہینے بعد پتہ چلے تو اس کی عدت پوری ہو چکی ہے اب دوبارہ عدت بیٹھنا اس کے لئے لازم نہیں
مسلہ نمبر 6 اگر کسی عورت کو طلاق ہو گئی اور اس کو پتا نہیں چلا جب پتہ چلا تو اتنے ایام پورے ہو چکے تھے جو عدت کے ہوتے ہیں کیا یہ عورت عدت دوبارہ گزارے گی کہ نہیں
جواب جس عورت کو طلاق ہو چکی ہو اور اس کو معلوم نہ ہو طلاق کا جب پتہ چلا عدت کے ایام گزر چکے تھے تو عدت دوبارہ نہیں گزارے گی کیوں کہ اس کی عدت پوری ہو چکی ہےعدت بیٹھنا واجب نہیں
مسئلہ نمبر 7 اگر کوئی عورت کسی کے گھر چلی جائے اور اس کا شوہر مر جائے تو اس کی عدت کہاں لازم ہوگی کیا اسی گھر میں عدت پوری کرے جس میں اس کو خبر ملی ہے یا اپنے گھر واپس آئے
جواب جیسے اس عورت کو شوہر کی وفات کا علم ہو فورا گھر آئے اور گھر آکر عدت اپنی پوری کرے
مسلہ نمبر 8 کسی عورت کا بطور عدت کے سال بھر کے لئے بیٹھنا کیسا ہے کیا یہ جائز ہے