surah kahf with urdu translation | surah kahf ki fazilat | Surah kahaf ka Wazifa | سورۃ کہف کے فائدے

سورۃ کہف کے فائدے ۔

ایمانی قوت کے لئے ۔ سورۃ کہف کا جمعہ کے دن پڑھنا زمین سے آسمان تک نور پیدا کرتا ہے اور آٹھ دن تک وہ نور برقرار برابر قائم رہتا ہے ۔ پھر اس کے پڑھنے والے کے لیے سارا نور قبر میں دیا جاتا ہے اور قبر کے بعد قیامت کے دن میدان حشر میں دیا جائے گا اور اس صورت کا روزانہ تلاوت کرنا ایمان کو قوت دیتا ہے اور نور ایمانی میں ترقی دیتا ہے ۔وقت مقرر پر جاگ اٹھنا ۔ اگر کسی شخص کو رات کے وقت جاگنا منظور ہو یعنی جاگنے کی حاجت ہو اور کوئی جگانے والا نہ ہو اور نہ ہی خود کی آنکھ کھلتی ہو یعنی خود بھی اٹھنے کی امید نہ رکھتا ہو ۔ تو وہ شخص عشاء کی نماز کے بعد سورۃ کہف پڑھ کر سو جائے جس وقت اٹھنے کا ارادہ کرے گا انشاء اللہ تعالی اسی وقت اس کی آنکھ کھل جائے گی یہ دیکھو میرے بھائیو کیسا بہترین الارم ہے ۔ یہ دنیا کے الارموں سے آنکھ کھلے یا نہ کھلے لیکن اس سے ضرور کھل جائے گی ۔ یہ رات کے وقت جاگنے کے لیے بہت بہترین عمل ہے ۔

قرض سے نجات کے لئے ۔ جو شخص قرض میں گرفتار ہو اور قرض اتارنا مشکل ہو نہیں دیا جا رہا ہوں بہت پریشان ہے قرض کے معاملے کو لے کر تو جمعہ کی نماز کے بعد سورۃ کہف کو سات مرتبہ پڑھے اور اللہ تعالی سے پوری توجہ کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ دعا مانگا کرے انشاء اللہ تعالی بہت جلد قرضہ اتر جائے گا اللہ رب العزت خود ایسا سبب بنا دیں گے کہ اس قرضے کو اتارنے میں آپ کو بہت آسانی ہوگی بہت جلد ہی آپ اس قرضے سے فارغ ہو جائیں گے ۔

اور یہ سورت کھ ف دنیا کے اور بھی بہت سے فتنوں سے بچائے گی ۔ سورۃ کہف کے پڑھنے والے کے لئے قیامت کے دن نور ہوگا ۔ جو شخص اس کی تلاوت کرتا ہے قیامت کے دن یہ صورت اس کے لئے نور ہوگی ۔ اور یہ دجال کے مکر و فریب سے آپ کی حفاظت کرے گی یعنی کہ دجال کے فتنے سے آپ کو بچائے گی ۔ اور اللہ ہماری حفاظت فرمائے دجال کے فتنے بہت برے فتنے ہیں ۔ حالانکہ اس کے ماتھے پر لکھا ہوا ہوگا کہ یہ کافر ہے لیکن انسان وہاں ایمان والا ہی بچ سکے گا تو جو شخص سورۃ کہف کی تلاوت کرتا رہا ہو گا یہ دجال کے مکر و فریب اور دجال کے فتنے سے حفاظت کرے گی۔اور سورۃ کہف کی آخری اور پہلی دس آیتیں پڑھنے سےوہ شخص ہر قسم کی بلا اور ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ رہے گا اللہ کی مدد سے ان شاء اللہ ۔

Leave a Comment