Shohar Ko Muthi Me Karna | Husband Ko Kabu Karne Ki Powerful Dua |خاوند کی حرام کمائی سے بچنے کے لئے

خاوند کی بے راہ روی اور حرام کمائی سے بچنے کے لئے ۔دعا

Husband Ko Kabu Karne Ki Powerful Dua

قُل لا یستوی الخبیثُ والطیبُ ولو اعجبک کثرتُ الخبیثِ فتَّقواللہَ یا اولی الالباب لعلکم تفلحون ؕ
ترجمہ ۔
آپ فرما دیجئے کہ پاک اور ناپاک برابر نہیں گو تجھ کو ناپاک کی کثرت تعجب میں ڈالتی ہو ۔ تو اللہ تعالی سے ڈرتے رہو اے عقلمندو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ ۔
فائدہ ۔
اگر کسی کا خاوند دوسری عورت سے ناجائز تعلق رکھتا ہو ۔ یا حرام کی کمائی گھر میں لاتا ہو۔ تو اسے روکنے کے لیے گیارہ11 دن تک 141 مرتبہ اس آیت کو جو اس پر گزر چکی ہے پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کر کے اپنے خاوند کو کھلاۓ ان شاء اللہ تعالی عنقریب ہی کامیابی نصیب ہوگی۔

آج کے دور کےاندر بہت زیادہ اس چیز کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ کے لوگوں کی اپنی بیویاں ہیں ان کو چھوڑ کر کسی دوسری عورتوں کے پیچھے بھاگتے پھرتے ہیں ۔ اور یہ بہت ہی سخت گناہ ہے ۔ کنوارا لڑکا یا لڑکی اس کام کو کریں تو اس کا بھی بہت سخت گناہ ہے لیکن جب شادی شدہ ان کاموں کو کریں گے تو وہ مزید گنہگار ہوں گے ۔تو یہ بہت بہترین آیت ہے اس کام کو روکنے کے لیے ۔ اور میں سو پرسنٹ میں سے سو پرسنٹ اس پر یقین رکھتا ہوں کہ ان شاء اللہ اس عمل کو صحیح طریقے کے ساتھ کیا جائے

 

 پورے یقین کے ساتھ کیا جائے تو ان شاء اللہ اس کا سو پرسنٹ میں سو پرسنٹ رزلٹ آئے گا ۔ اور اسی طریقے سے آج کے دور کے اندر انسان اتنا لالچی ہو گیا ہے کہ وہ حرام اور حلال کی پہچان ہی نہیں کرتا ۔ اور اس دنیا کے اندر اتنا کھو چکا ہے کہ حرام اور حلال کی پہچان کرنا ہی نہیں چاہتا ۔ میرے بھائیو خدارا اپنی آخرت کے بارے میں سوچو یہ تو دنیا ہے فنا ہونے والی ہے ۔ یہ تو ختم ہو جائے گی ۔ استاد جی فرماتے ہیں کہ تھوڑی دیر کی لذت کے لئے گناہ نہ کرو کیوں کہ لذت ختم ہو جائے گی اور گناہ باقی رہ جائے گا ۔ اور تھوڑی دیر کی مشقت کے لیے کسی نیکی کو نہ چھوڑو کیونکہ مشقت تو ختم ہو جائے گی اور نیکی کا اثر باقی رہے گا ۔ میرے بھائیو اور میری بہنو ۔ آج ہی سے پکی پکی توبہ کر لے جو ان کاموں کے اندر مبتلا ہیں ۔ چاہے وہ بدنظری کا کام ہو ۔یا وہ حرام کھانے کا کمانے کا کام ہو ۔تو ابھی سے اپنے اللہ سے توبہ کرلیے کیا پتہ زندگی کا کب بلاوا آ جائے اور ہمیں جانا پڑ جائے ۔ تو سب بھائی کوشش کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ تعالی ابھی سے توبہ کرتے ہیں ۔ اللہ پاک ہم سب کو شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔

Leave a Comment