halala in islam in urdu |Hadith About Halala | Nikah Halala Ke Ahkaam in Islam | حلالہ کی شرعی حیثیت

حلالہ شرعی اور اور حلالہ ملعونہ کی تعریف

halala in islam in urdu

حلالہ شرعی اس کو کہتے ہیں کہ عورت کو تیسری طلاق ہوئی ہو عورت کی عدت گزرنے کے بعد کسی اور آدمی سے شادی کرے پھر وہ آدمی اپنی مرضی سے طلاق دے دے اس عورت کی عدت پوری ہو جائے یا وہ آدمی مر جائے اور اس عورت کی عدت پوری ہو جائےاگر یہ عورت اور شوہر اول راضی ہو تو اب نکاح کر سکتے ہیں اس کو حلالہ شرعی کہتے ہیں جس کا قرآن و حدیث میں ذکر ہے

 

یہ ہے کہ عورت تیسری طلاق کے بعد کسی اور آدمی سے نکاح کرے اس شرط پر کہ جس نے نکاح کر رہی ہے وہ اس کے ساتھ ہمبستری نہ کرے گا اس کو طلاق دے دے گا یہ ہمبستری تو کرے گا مگر اس کو چھوڑ دے گا ایسے حلالہ کرنے والے پر اللہ رسول کی لعنت ہے
مسئلہ نمبر 5 اگر شوہر نے یہ شرط لگائی کہ نکاح کر لو مگر ہمبستری نہیں کرنی اس کو طلاق دے دو کیا وہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگی کہ نہیں پہلے شوہر کے لئے نکاح کرنا درست ہوگا کہ نہیں اگر وہ رکھے گا تو کیا یہ جائز ہے کہ نہیں

جواب یہ عورت اس صورت میں اس شرط پر پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں ہوگی چونکہ اس کے ساتھ ہم بستری نہیں ہوئی لہذا اس صورت میں شوہر کو رکھنا اس کو اپنے پاس یا دوبارہ نکاح کر نا یہ نکاح جائز نہ ہوگا

مسئلہ نمبر 6 اگر شوہر نے بیوی کا نکاح کرتے وقت یہ شرط لگائی ہمبستری کر کے چھوڑ دے گا طلاق دے دے گا کیا اس صورت میں عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگی کہ نہیں شوہر کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہوگا کہ نہیں
جواب ایسے شرط لگانا باطل ہوگا مگر پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی اگر وہ طلاق دے دی تو عدت گزرنے کے بعد پہلا شوہر نکاح کر سکتا ہے

Leave a Comment