السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
بیٹا عالم فاضل ذہین و فطین ہو اس کے لیے دعا ۔
میرے بھائیو آج ہمارا موضوع ہے کہ بیٹا عالم بننے فاضل بننے اور ذہین بننے بہت بہترین عمل ہے اس کے لیے ۔
وعلَّمکَ ما لم تکن تعلم وکان فضل اللہِ علیک عظیمً
ترجمہ ۔
اور اللہ تعالی نے آپ کو وہ باتیں بتلائی ہیں۔ جو آپ نہ جانتے تھے اور آپ پر اللہ تعالی کا بڑا فضل ہے ۔
فائدہ ۔
اگر آپ کا بچہ کند ذہن ہوں پڑا ہوا سبق یاد نہ رہتا ہو تو یہ مذکورہ آیت 121 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے روزانہ بچے کو پلائیں ۔انشاء اللہ تعالی اس آیت کریمہ کی برکت سے ذہین فطین اور علم فاضل بن جائے گا ۔
اولاد کی فرمانبرداری کے لیے ۔
Naik aulad k liye Dua
ربِاوزعْنی ان اشکُر نعمتک التی انعمت علیَّ و علیٰ والدیَّ و ان عملَ صالحن ترضٰہُ و اصلح لی فی ذرِّیتی انی تمت الیک و اِنّی من المسلیمینؕ
ترجمہ ۔
اے میرے پروردگار مجھ کو اس پر مدامت دیجئے کہ میں آپ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا کرو ۔ جو آپ نے مجھ کو اور میرے والدین کو عطا کی ہیں ۔ اور میں نیک کام کرو جس سے آپ خوش ہوں اور میری اولاد میں بھی میرے لئے صلاحیت پیدا کر دیجئے ۔ میں آپ کی جناب میں توبہ کرتا ہوں ۔ اور میں فرمابردار ہو ۔
فائدہ ۔
اگر آپ کی اولاد نافرمان ہے اور آپ کا کہنا نہیں مانتی اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ فرمابردار بن جائے اور آپ سے محبت کرے تو یہ مذکورہ آیت جو اوپر گزر چکی ہے اس کو روزانہ تین3 مرتبہ پڑھیں تو انشاء اللہ تعالی یہ دعا آپ کے لئے بہت ہی مفید ہوگی ۔انشاءاللہ آپ کی اولاد فرمانبردار بن جائے گی آپ سے محبت کرنے والی بن جائے گی ۔
رزق میں برکت کے لئے ایک مجرب عمل ۔
مولانا شاہ عبدالغنی پھول پوریرحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے ۔ جو شخص صبح کو ستر70 مرتبہ روزانہ پابندی کے ساتھ یہ آ یت پڑھا کرے تو وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے ۔
وہ آیت یہ ہے ۔
اللہُ الطیفُ بعبادہٖ یرزُک؟من یشٓاءُ وھو القویُّ عزِیزؕ
ترجمہ ۔
اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے بندوں پر مہربان ہے ۔ جس کو جس قدر چاہتا ہے روزی دیتا ہے ۔ اور وہ قوت والا اور زبردست ہے ۔
رزق روزی اور گھر میں وسعت نصیب ہو
جو آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت اونچی آواز سے سلام کہے چاہے گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو اور پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور ایک مرتبہ سورۃ اخلاص قل ہو اللہ احد ۔ تو گھر کے اندر روزی اور برکت نصیب ہوگی ان شاء اللہ تعالی ۔ میرے بھائوں یہ چھوٹی چھوٹی سی دعائیں ہیں اور یہ چھوٹے چھوٹے سے اعمال ہیں اگر ان کو ہم پوری پابندی کے ساتھ کریں گے تو ہماری دنیا کی پریشانی ختم ہوجائے گی اور آخرت کی بھی انشاء اللہ تعالی ۔ لیکن در اصل بات تو یہ ہے کہ پہلی بات تو ہمارا ان پر یقین ہی نہیں رہا اگر ہے تو ہم پابندی کے ساتھ ان اعمال کو پورا نہیں کرتے ۔ آج ہم سب آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی بتائی ہوئی دعاؤں کو چھوڑ بیٹھے ہیں اسی لیے پریشان ہے ۔ تو سب بھائی کوشش کرے گی ان شاء اللہ تعالی آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے جو دعائیں بتائیں ہیں ان کو سیکھیں گے اور سکھائیں گے اور ان کا اہتمام کریں گے ان شاء اللہ تعالی ۔