hifazat ka wazifa
ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ علیہ السلام سے عرض کیا یارسول اللہ مجھے اپنی جان اور مال اور اہل و عیال کے بارے میں ڈر لگا رہتا ہے ۔ نقصان کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں میرے اہل و عیال اور میری مال و دولت کا نقصان نہ ہو جائے تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ صبح و شام اس دعا کو پڑھ لیا کرو انشاءاللہ اللہ کی حفاظت میں رہوگے ۔وہ دعا یہ
ہے ۔
بسم اللہ علی دِینی ونفسِی ووالدی واھلِی ومالی ؕ
ترجمہ ۔
اللہ کے نام سے میں اللہ تعالی کو سپرد کرتا ہوں اپنا دین اور اپنی جان اور اپنا مال اور اپنے اہل وعیال کو ۔
چند دن کے بعد یہ شخص واپس آئے تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ اب کیا حال ہے ۔ تو اس صحابی نے عرض کیا قسم ہے اس پاک ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ کو مبعوث فرمایا میرا سب خوف سے غائب ہو گیا ۔
تو میرے بھائیو جو میرے پیارے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعائیں بتائیں ہیں وہ برحق ہیں سچ ہیں اور وہ حفاظت کے لیے بتائی گئی ہیں ۔ جو بھی بھائی ان دعاؤں کا اہتمام کریں گے
انشاء اللہ تعالی وہ ہر عافیت سے ہر بری بلا سے ہر پریشانی سے ہر خوف سے ہر آنے والی بری بلا سے وہ محفوظ رہیں گے ان شاء اللہ تعالی یہ میرے پیارے حبیب کا فرمان ہے اور ان دعاؤں کے اندر کتنا وقت لگتا ہے مختصر سی دعائیں ہیں دو چار سیکنڈ لگتے ہیں ان دعاؤں کا اہتمام کریں گے تو یہ دو تین سیکنڈ ہمارے لۓ بہت ہی قیمتی بن جائیں گے ہمیں ہر نقصان سے بچانے کا سبب بن جائیں گے ان شاء اللہ تعالی تو سب بھائی کوشش کریں گے انشاء اللہ آج ہی سے ہم ان دعاؤں کا اہتمام کریں گے ۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے آپ علیہ صلاۃوسلام کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے