میاں بیوی میں محبت بڑھانے والے اعمال ۔
Shohar biwi ki mohabbat ka Wazifa
میاں بیوی میں الفت و محبت پیدا کرنے کا اسان نسخہ ۔
یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لئے خیر و عافیت کی دعائیں کرتے رہیں ۔ انشاءاللہ چند دنوں میں ایسی عجیب و غریب الفت و محبت پیدا ہو جائے گی کہ دونوں کے شان و گمان میں بھی نہیں ہوگا ۔
میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرنے والی آیات یہ ہیں ۔
ترجمہ ۔
اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے ۔کہ اس نے تمہارے واسطے تمہاری جنس کی بیویاں بنائیں ۔ تاکہ تم کو ان کے پاس آرام ملے اور تم دونوں کے اندر محبت اور ہمدردی پیدا کی ۔ اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو فکر سے کام لیتے ہیں ۔
فائدہ ۔
اگر آپ کو اپنی بیوی سے اختلاف ہے ۔آپس میں پیار محبت نہیں ہے لڑائی جھگڑا رہتا ہے ۔ تو مذکورہ آیات کو یعنی کہ جو آیات اوپر لکھی گئی ہے گزر چکی ہے اسے 99 مرتبہ پڑھ کر کسی بھی میٹھی چیز پر دم کر کے تین دن دونوں کھائیں انشاء اللہ تعالی مثالی محبت پیدا ہوگی یعنی کہ ایسی محبت ہو گئی کہ اس کی مثال نہیں ملےگیی لیکن یقین ہونا چاہیے ۔ کیوں کہ اگر یقین نہیں ہوگا تو فائدہ بھی نہیں ہوگا آپ علیہ الصلاۃ و السلام کی حدیث ہے ان مل اعمال بنیات جیسا یقین رکھو گے جیسی نیت کرو گے ویسا ہی ہوگا ۔ تو اس آیت پر ہمارا یقین پختہ ہونا چاہئے پھر انشاءاللہ سو پرسنٹ میں سے سو پرسنٹ رزلٹ آئے گا
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا عجیب عمل ۔
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا دوسرا عمل یہ ہے ۔
یا ایہا الناس انا خلقناکم من ذکر و انثی وجعلناکم شعوباوقبا یٔل لتعارفوا ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم ان اللہ علیم خبیر ۔
میاں بیوی میں باہم الفت و محبت پیدا کرنے کے لئے بہترین عمل ہے گیارہ 11 مرتبہ یہ آیت دم کر کے ۔ 21 دن تک کھلائیں پلائیں انشاء اللہ تعالی فورا ہی محبت پیدا ہو جائے گی ۔
لیکن پانچ وقت کی نماز کی پابندی ہونی ضروری ہے ۔ اور کوئی شرعی عذر نہ ہو تو نماز ہر حال میں پڑھنی چاہیے ۔نماز کی کسی صورت میں بھی معافی نہیں ہے ۔
انشاء اللہ تعالی جب یہ اعمال پورے کریں گے اخلاص کے ساتھ ان شاء اللہ تعالی اس کا رزلٹ خود دیکھیں گے ۔ کے اعمال مکمل ہوتے ہی فوری تمہارے اندر محبت پیدا ہو جائے گی انشاء اللہ تعالی اللہ کے فضل و کرم سے ۔